تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آ گئی ہے !!!اتوار کی بجائے جمعہ کے دن چھٹی ، اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان بننے کے کافی عرصہ بعد تک جمعہ کے روز سرکاری تعطیل ہوتی تھی اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا تھا کہ جمعہ کے روز لوگ پوری تیاری کے ساتھ نماز جمعہ ادا کرتے تھے تاہم بعد میں مغربی روایات کی تقلید کرتے ہوئے جمعہ کی چھٹی ختم کر دی گئی اور اتوار کی چھٹی ہونا شروع ہو گئی

تفصیلات کے مطابق ڈی سی اوکاڑہ نے تاجروں اور سیاسی دباﺅ پر چھٹی کے دن تبدیل کرتے ہوئے جمعہ اور ہفتے کی چھٹی کا اعلان کر دیا ہے ۔دوسری جانب راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے انجمن تاجران کا اتوار کی چھٹی منسوخ کرنے کا مطالبہ منظور کر لیا ہے ، بازار جمعہ اور ہفتہ کو بند اور اتوار کو کھلے رہیں گے ۔ راولپنڈی میں چھٹی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ اس طرح پنجاب کے ان دونوں اضلاع یعنی راولپنڈی اور اوکاڑہ میں جمعہ کے روز سرکاری چھٹی ہوا کرے گی جو کہ ایک خوش آئند بات ہے ۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے گندم کی فی من قیمت 1400 سے بڑھا کر 1800 روپے کردی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی فخر امام اور صوبائی وزیر خوراک عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ اس دفعہ حکومت نے وہ فیصلے کرلیے ہیں جو پچھلی بار نہیں کیے گئے تھے۔کاشتکاروں کے لیے ہم نے جائز قیمت دی کیونکہ یہ محنت کش لوگ ہوتے ہیں۔پنجاب میں گندم کی 19.8 ملین ٹن پیداوار ہے۔گند م کی درآمد کے حوالے سے بھی ہم نے تخمینہ بنا لیا ہے۔تین لاکھ ٹن گندم ہم نے ریزرو بھی کرلی ہے۔ ملک میں گند کی قلت نہیں ہوگی۔

About admin

Check Also

تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *