اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کا آج کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ وزیر اعظم کو کورونا کی ہلکی علامات بھی ظاہر ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین لگنے سے پہلے ہی وزیر اعظم کورونا کا شکار ہوچکے تھے۔
ابھی انہیں ویکسین کی ایک ڈوز دی گئی ہے جبکہ ویکسین کی دوسری ڈوز کے دو سے تین ہفتے کے بعد اینٹی باڈیز بننا شروع ہوتی ہیں۔ صحافی سلیم صافی نے وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد متاثرہ شہروں میں سخت ترین لاک ڈاؤن کا مطالبہ کردیا۔ وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم اور حکومتی شخصیات کی ایسی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ سلیم صافی کے مطابق جس ملک میں وزیراعظم، وزرا، وزرائےاعلیٰ اورسپیکر اپنی حکومت کے بنائے ہوئے کورونا ایس او پیز کی ایسی تیسی کر رہے ہوں،اس میں عوام سےایس اوپیز پرعمل کی توقع کرنا بےوقوفی کےسوا کچھ نہیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ ’مزید تباہی سےبچنےکا واحد راستہ متاثرہ شہروں میں کرفیونما مکمل لاک ڈاؤن کےسوا کچھ نہیں۔لاک ڈاؤن اورلاک ڈاؤن ۔ دوسری جانب جماعتی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے بلوچستان کے دو ریجنل صدور کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔ شمال مغربی بلوچستان ریجن کے صدر ڈاکٹر منیر بلوچ کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔ شمال مشرقی بلوچستان کے صدر نواب خان دمڑ سے بھی وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔