لوہے کو لوہا ہی کاٹتا ہے! پیپلز پارٹی نے مریم نواز کے مقابلے میں کسے میدان میں اُتا ر دیا؟ یہ آصفہ بھٹو نہیں بلکہ ۔۔۔

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے بننے والا اتحاد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن آمنے سامنے آ چکے ہیں سابق صرر آصف زرادری کے ہاتھ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی ایک خفیہ ویڈیو لگ گئی تھی جس کی وجہ سے معاملات بگڑ گئے تاہم اب پیپلز پارٹی نے بھی میدان میں انٹری مار دی ہے

پاکستان مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے بیانات کا جواب دینے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی نے تین خواتین کو چن لیا ہے ،سینٹر شیریں رحمن،شازیہ مری اور پلوشہ خان کو ہدایت کی گئی ہے کہ خاتون کے بیانات کا جواب دینے کے لیے وہ مناسب اور بھرپور انداز میں پارٹی اور قیادت کا دفاع کریں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز نے ایک ٹویٹ میں اشارہ دیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرز پر ایک اور من پسند لیڈر تیا رکیا جا رہا ہے اور ان کا اشارہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب تھا،جس کا پاکستان پیپلز پارٹی نے جواب تو نہ دیا مگر پارٹی نے ایسے بیان بازی کا مناسب اور بروقت جواب دینے کے لیے تین خواتین رہنماوں کا چناؤکر لیا ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن نے سینٹ میں قائد حزب اختلاف کیلئے اعظم نذیر تارڑ کا نام اپوزیشن لیڈر کیلئے فائنل کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے اعظم نذیر تارڑ کو قائد حزب اختلاف بنانے کیلئے چیئرمین سینٹ کو خط لکھ دیا ہے۔ن لیگ نے اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کو بھی اعظم نذیر تارڑ کو سپورٹ کرنے کی درخواست کردی کردی ہے۔ مسلم لیگ ن کی قیادت کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے تمام سینیٹرز اعظم نذیر تارڑکے حق میں چیئرمین سینٹ کو خط لکھیں گے۔

Leave a Comment