Breaking News

حامد میر نے وزیر اعظم کے حوالے سے بڑا پیغام جاری کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے جبکہ بشریٰ بی بی کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خاں کے کورونا کا شکار ہونے پر سینئر صحافی حامد میر نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے۔

کہ “وزیراعظم عمران خان نے دو دن قبل ہی ویکسینیشن کرائی تھی اسکے باوجود وہ کورونا وائرس سے نہ بچ سکے امید ہے کہ وزیراعظم بہت جلد صحت یاب ہو جائیں گے پچھلے کچھ دنوں میں انہوں نے جن لوگوں کے ساتھ ملاقاتیں کیں ان سب کو اپنے ٹیسٹ کرانے چاہئیں ہم سب کو احتیاط کی ضرورت ہے۔“ی جانب دوسری پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی نیب پیشی پر ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے پیش نظر انہیں ضمانت کرانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ قانونی ٹیم اور سینئر لیگی رہنماؤں کی جانب سے مریم نواز کو ضمانت قبل از گرفتاری کا مشورہ دیاگیا ہے۔ذرائع کے مطابق چند لیگی رہنماؤں کو مریم نواز کو نیب پیشی پر گرفتار کیے جانے کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔ ن لیگ کے کچھ لوگوں کے ابھی بھی نیب میں تعلقات ہیں،گرفتاری سے بچنے کے لیے مریم نواز کو قانونی حق استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں آج ایک اور میٹنگ میں مشاورت ہوگی۔نواز شریف کے منظوری کے بعد ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کا فیصلہ ہوگا۔نیب لاہور نے مریم نواز کو دو کیسز میں 26 مارچ کو طلب کر رکھا ہے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز بذات خود ضمانت قبل از گرفتاری کروانے میں دلچسپی نہیں رکھتی لیکن یہ معاملہ نواز شریف پر چھوڑ دیا گیا ہے ان کے فیصلے کے مطابق عمل کیا جائے گا۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *