بریکنگ نیوز! پی ٹی آئی کے اہم ترین رہنما کو گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جب سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے تب سے کافی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں لیکن یہ زیادہ تر گرفتاریاں اپوزیشن جماعتوں سے کی گئی ہیں زیادہ تر گرفتاریاں نیب کی جانب سے کی گئی ہیں تاہم اب تحریک انصاف کے ایک بڑے رہنما کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سندھ پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو ایک اور کیس میں گرفتار کر لیا ہے، ان پر 2019 میں گھوٹکی میں واقع پولنگ اسٹیشن پر کارسرکار میں مداخلت کا الزام لگایا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے خلاف ہنگامہ آرائی اور سرکاری کام میں مداخلت کے تحت ایف آئی ار درج کی گئی تھی، اس وقت پی ٹی آئی رہنما جناح ہسپتال کراچی میں زیر علاج ہیں۔ قبل ازیں حلیم عادل شیخ کو گزشتہ ماہ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 88 کے ضمنی انتخاب کے دوران 2 مقدمات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ وزیر تعلیم سندھ اور پی پی رہنما سعید غنی نے حلیم عادل شیخ پرالزامات لگائے تھے ۔ دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر غیر معمولی طور پر ایک روپے 10 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 80 پیسے سستا ہوگیا، جس کے بعد نرخ ایک سال کی کم تری سطح 155 روپے پر آگئے، 4 روز کے دوران ڈالر کے نرخ 2 روپے کم ہوچکے ہیں۔۔ یورو، قطری دینار اور یو اے ای درہم بھی سستا ہوگیا بڑھ گئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ڈالر کی قیمت میں مزید 90 پیسے کمی ہوگئی۔ آج  ڈالر، یورو، پاؤنڈ، ریال، درہم سمیت دیگر کرنسیوں کے نرخ میں بھی ردووبدل ہوا ہے۔

Leave a Comment