Breaking News

پی آئی اے کا طیارہ آسمانی بجلی کی زد میں آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی ایئر لائن پی آئی اے کا طیارہ پی کے 306 نواب شاہ کے قریب آسمانی بجلی کی زد میں آگیا ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 گزشتہ شب کراچی سے لاہور جارہی تھی کہ نواب شاہ کے قریب اچانک موسم خراب ہونے کے باعث طیارہ آسمانی بجلی کی زد میں آیا۔

 لیکن خوش قسمتی سے کسی بھی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ کپتان طیارے کو آسمانی بجلی سے بچاتے ہوئے مزید بلندی پر لے گیا۔ذرائع کے مطابق آسمانی بجلی سے طیارے کے پرائمری ریڈار کو نقصان بھی پہنچا لیکن کپتان نے کمال مہارت سے طیارے کو بحفاظت لاہور ایئرپورٹ پر اتار لیا۔اس حوالے سے قومی ایئر لائن پی آئی کے ترجمان نے بتایا کہ کپتان کو محسوس ہوا تھا کہ دائیں پر کی جانب بجلی گری ہے لیکن طیارے کے لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کے بعد جب انجینئرز نے معائنہ کیا تو طیارے پر بجلی گرنے کے آثار دکھائی نہیں دیئے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارے کو کلیئر کرنے کے بعد پرواز پی کے 307 لاہور سے کراچی روانہ کردی گئی۔ دوسری جانب سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال نے این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ پولنگ کے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کچھ پریزائڈنگ افسران نے اپنے فون بند کردیے اور اکھٹے غائب ہو گئے ، تمام غائب ہونے والے افسر صبح یکا یک ایک ساتھ نمودار ہوئے ، کیا تمام پریذائنڈنگ افسران غائب ہو کر ناشتا کرنے گئے تھے ؟

About admin

Check Also

پنجاب کا وہ دبنگ سیاستدان جو تحریک انصاف میں آنے کو تیار، کپتان بھی راضی مگر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں نے انکار کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یوں یوں جنرل الیکشن کا وقت قریب آتا جا رہا ہے ویسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.