وزیراعظم نے ملک بھر میں نئے الیکشن کااشارہ دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر میں نئے الیکشن کا اشارہ دے دیا وزیر اعظم عمران خان نے لانگ مارچ کا دباؤ قبول کرنے سے انکا ر کرتے ہوئے ملک میں نئے انتخابات کا اشارہ دے دیا ہے۔پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انھیں عوامی حمایت حاصل ہے۔

نئے انتخابات سمیت سارے آپشنز مدنظر رکھنا پڑیں گے وزیر اعظم عمران خان نے لانگ مارچ کا دباؤ قبول کرنے سے انکا رکرتے ہوئے ملک میں نئے انتخابات کا اشارہ دے دیاہے۔پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انھیں عوامی حمایت حاصل ہے۔ نئے انتخابات سمیت سارے آپشنز مدنظر رکھنا پڑیں گے، کسی میدان میں پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ کور کمیٹی میں وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ملک لوٹنے والوں سے سمجھوتا نہیں کرسکتے، اپوزیشن کا لانگ مارچ عوامی مفاد نہیں این آر او لینے کے لیے ہے، کور کمیٹی یاد رکھے اقتدار کے لیے نہیں نظام کی تبدیلی کے لیے آئے ہیں، میدان چھوڑ کر نہیں بھاگیں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ نہ پہلے دباؤ قبول کیا اور نہ آئندہ کسی دباؤ میں آؤں گا۔ دوسری جانب سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ سسٹم میں بڑی تبدیلی کی خبریں افواہوں کی صورت میں سامنے ہیں مگر ان سے متعلق حقیقتاً کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ کیا ہونے جا رہا ہے کیونکہاسلام آباد کی فضا میں سسٹم میں میاں شہباز شریف یا پھر چودھری نثار کو لانے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ مگر نواز شریف اس بات پر کبھی بھی راضی نہیں ہوں گے کیونکہ انہیں نا تو چودھری نثار وارے کھائیں گے اور نہ ہی وہ اپنے بھائی شہباز شریف کے نام کا قرعہ نکالنے پر راضی ہوں گے۔

About admin

Check Also

پاکستان میں روزے کب شروع ہوں گیں؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں روزے کب شروع ہوں گیں؟۔۔۔۔۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *