Breaking News

تحریک انصاف کیلئے ایک اور سیاسی دھچکا، اہم ترین رکن اسمبلی نے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس میں کوئی شک نہیں کہ اس وقت پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے مگر اس جماعت میں اتنے زیادہ اختلافات بھی پائے جاتے ہیں جس سے پارٹی کو نقصان پہنچ رہا ہے اسی وجہ سے اب تحریک انصاف کے رکن اسمبلی تحفظات کے باعث مستعفی ہوگئے ہیں۔

شہزاد اعوان نے امجد آفریدی کو این اے 249 کے ضمنی الیکشن کیلئے ٹکٹ دینے پر استعفا دیا، ملک شہزاد اعوان نے اپنا استعفا اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل کو بھجوا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے اپنا استعفا اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل کو بھجوا دیا ہے۔ ایم پی اے ملک شہزاد اعوان نے امجد آفریدی کو حلقہ این اے 249 کے ضمنی الیکشن کیلئے انتخابی ٹکٹ دینے پر استعفا دیا ہے۔ ان کے نزدیک امجد آفریدی حلقے کی عوام میں غیرمقبول امیدوارہیں، امجد آفریدی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ ٹھیک نہیں، ان کو ٹکٹ دینے پر تحفظات ہیں، پی ٹی آئی ان کی غیر مقبولیت کی وجہ سے سیٹ ہار سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا امیدوار انتہائی کمزور ہے۔ پورے ملک کی نظریں اس وقت این 249 پر ہیں، بلدیہ ٹاؤن میرا گھر ہے، گھر سے ہی اپنی جماعت کا جنازہ نکلتے نہیں دیکھ سکتا۔ ہم پر مسلط کیے گئے امیدوار کی تاریخ دیکھیں تو لیڈر شپ کو سمجھ آجائے گی۔ واضح رہے کراچی کی نشست این اے 249 سے فیصل واوڈا کے مستعفی ہونے سے خالی ہوئی تھی، فیصل واوڈا نے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کیلئے اس نشست سے استعفا دیا تھا، تاہم فیصل واوڈا سینیٹ الیکشن میں سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔

About admin

Check Also

سابق وزیراعظم نواز شریف کو 4ہارٹ اٹیک۔۔۔ لندن سے انتہائی تشویشناک خبر، ن لیگی رہنما نے تصدیق کر دی

اسلام آباد(نیو ڈیسک)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نواز شریف علاج کروا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *