اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حالات خراب ۔۔۔ !!! آرمی چیف نے بڑے خطرے سے نپٹنے کا عندیہ دے دیا۔۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کا دورہ کیا ہے۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے جوانوں اور افسروں پر زور دیا ہے کہ وہ بدلتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کیلئے خود کو تیار رکھیں۔
آئی ایس پی آری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے لاہور کور کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عبد العزیز نے ان کا استقبال کیا ۔اس موقع پر آرمی چیف کو فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور انہوں نے چھوٹے ہتھیاروں کی فائرنگ مشقوں کا بھی معائنہ کیا۔ جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشن کی تربیت کے اعلیٰ معیار اور پیشہ وارانہ صلاحیت کو سراہتے ہوئے پاک فوج کے جوانوں اور افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز رکھیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بہترین پیشہ وارانہ صلاحیت اور تربیت ہر چیلنج سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے ضروری ہے۔دوسری جانب نوجوان لڑکوں میں تیز رفتار اور بھاری بھرکم انجن والی موٹر سائیکلوں کا شوق پایا جاتاہے جسے ہم سپورٹس بائیکس بھی کہتے ہیں لیکن ان کی قیمتیں بہت زیادہ ہونے کے باعث بہت سے نوجوان اپنے شوق کو قربان کر دیتے ہیں اور راویتی موٹرسائیکل ہی رکھنے پر اکتفا کرتے ہیں لیکن اب سوزوکی نے ان نوجوانوں کی یہ بڑی مشکل اپنی سپورٹس بائیک قسطوں پر فروخت کرنے کا اعلان کر کے حل کر دی ہے ۔