اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں اقتدار میں آکر تو لوگوں کی ڈائمنڈ کی کانیں نکل آئی تھیں لیکن تحریک انصاف کے سربراہ عمران خاں کی جدوجہد عوام کے لیے اور بدعنوانی کے لیے ہے۔ ملک میں ہر طرح کی بدعنوانی کی گئی ہے۔ لیڈر لوگوں کی رہنمائی کرتا ہے اور اس پر لوگ بھروسہ کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ اگر اس قوم نے وزیر اعظم عمران خان سے فائدہ نہیں اٹھایا تو یہ قوم بڑی بدقسمت ہو گی۔ ہم نیوز کے پروگرام ایجنڈا پاکستان میں میزبان عامر ضیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدیے کہا کہ کراچی میں آج بھی ایم کیو ایم موجود ہے لیکن کراچی پر امن ہے۔ بانی ایم کیو ایم ٹھیک نہیں تھا تو پارٹی ٹھیک نہیں تھی۔ علی زیدی نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) آزاد ادارہ ہے اور وہ اپنی مرضی سے میرٹ کی بنیاد پر کارروائی کر رہا ہے جبکہ عدالتیں بھی خود فیصلہ کر رہی ہیں۔ اس میں ہمارا کوئی عمل دخل نہیں ہے تاہم پراسیکیوشن میں مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کابینہ میں بہت زیادہ بحث ہوتی ہے اور لوگ اتفاق بھی کرتے ہیں اور نہیں بھی کرتے۔ موجودہ کابینہ میں عمران خان کے فیصلوں کے خلاف بھی لوگ بولتے ہیں۔ ہم سے عوام کو بہت زیادہ امیدیں تھیں اور عوام چاہتی تھی فوراً تبدیلی آئے لیکن ایسا ممکن نہیں ہے معاملات درست ہونے میں وقت لگتا ہے۔ حکومت چیلنجز کا مقابلہ کر رہی ہے۔ علی زیدی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ 2023 کے انتخابات میں کوئی دوسری جماعت ہمارے مقابلے میں نہیں ہو گی۔