Breaking News

عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرنے کی نہج پر پہنچ گئے۔۔!! اپوزیشن کو اب کیا کرنا ہوگا؟ پی ڈی ایم قیادت کو مشورہ دے دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)  یہ خوش آئند بات ہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے لانگ مارچ کا فیصلہ موخر کر دیا ہے۔ یہ ملک و قوم کے حق میں پی ڈی ایم نے بہترین فیصلہ کیا ہے کیونکہ اس وقت کورونا وبا عروج پر ہے اور اس کے علاوہ مہنگائی اور بیروزگاری بھی زیادہ ہے، عوام کو جینے کے لالے پڑے ہیں اور اس دوران اگر انہیں لانگ مارچ کے لیے جانے کا کہا جائے گا۔

تو وہ بیچارے کیا کریں گے۔سینئر صحافی و اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کو موخر کرنے والے فیصلے کا حکومت نے بھی خیر مقدم کیا ہے اورانہوں نے بھی اپوزیشن جماعتوں کو مذاکرات کی میز پر آنے کی دعوت دی ہے کہ مل کر الیکشن اصلاحات کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسے میں اپوزیشن جماعتوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ جمہوری طرز عمل اپنائیں اور حکومت کے ساتھ مل کر ملک کی بہتری کے لیے کردار اد اکریں۔کیونکہ عمران خان صاحب اس سے پہلے یہ عندیہ دے چکے ہوئے ہیں کہ اگر اس نظام میں وہ نہیں ہیں تو اور بھی کوئی نہیں ہے لہٰذا وہ تیار بیٹھے ہیں کہ اسمبلیاں توڑ دی جائیں۔ تاہم اب اگر انہیں پریشان کیا گیا تو ان کے صبر کا دامن بھی ساتھ نہیں دے گا لہٰذا نہ تو یہ جمہوریت کے لیے اچھا ہے کہ اپوزیشن ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر آئے اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے کاارادہ کرے اور نہ ہے ملک و قوم اس بات کے متحمل ہیں کہ غربت و بیروزگاری اور مہنگائی کے اس عالم میں اپوزیشن اور حکومت باہم دست و گریباں رہیں۔ لہٰذا بہتر یہی ہے کہ اپوزیشن بھی مذاکرات کی میز پر آ جائے اور حکومت بھی قوم کی خاطر بہتر فیصلے کرے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے پر ساری توجہ مرکوز کرے تاکہ عوام کے سڑکوں پر آنے سے پہلے حکومت کو سنبھلنے کا موقعہ مل جائے۔

About admin

Check Also

عثمان بزدار کی چھٹی؟عمران خان کے پاس متبادل آپشن کون؟ بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی گجرات کے چودھری برادران سے گزشتہ دوماہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *