Breaking News

سرکاری ملازمین میں خوشی کی لہر !اب ریٹائرمنٹ کی عمر کیا ہوگی ؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قبل ازیں سرکاری ملازمان کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال مقرر تھی تاہم اس کے بعد صوبہ خیبر پختونخواہ میں تبدیلی حکومت نے سرکاری ملازمان کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال سے بڑھا کر 63 سال کر دی تھی تاہم اب ایک بار پھر سرکاری ملازمان کی ریٹائرمنٹ بارے بڑا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے پنشن کی واجبات میں اضافہ کے پیش نظر سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں تین سال اضافے کا فیصلہ واپس لے لیااور عمر کی حد 60 سال کردی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی 63سال کی بجائے عمر 60 سال کرنے کی منظوری دے دی۔ دوسری جانب چکن گوشت کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ، برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 7روپے فی کلو اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا۔ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 7روپے فی کلو اضافہ ہو گیا۔ مرغی کا گوشت 270 روپے سے بڑھ کر 277 روپے فی کلو ہو گیاجبکہ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 183 روپے جبکہ پرچون ریٹ 191 روپے فی کلو جاری کیا گیا۔ فارمی انڈوں کا 166 روپے فی درجن سرکاری نرخ نامہ جاری اور انڈوں کی پیٹی 4860 روپے کی ہو گئی۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر چکن بائیکاٹ کی خصوصی مہم بھی چلائی گئی تھی۔

About admin

Check Also

شاہ زیب خانزادہ کے پروگرام کے بعد فواد چوہدری اور عمر فاروق ظہور کا واٹس ایپ پر رابطہ ، تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سعودی ولی عہد کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کو دیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *