Breaking News

’’ جب تک ٹھوس ثبوت ہاتھ نہیں لگ جاتے تب تک ۔۔۔‘‘ عمران خان نے نیب کو کس کی گرفتاری سے روک دیا؟ گیم دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس وقت نیب نے مریم نواز کی ضمانت کو کورٹ میں اس حوالے سے چیلنج کررکھا ہے کہ وہ اپنی ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہیں اور سیاسی تحریک چلا رہی ہیں جبکہ انہوں نے ضمانت اپنے والد محترم کی تیمارداری کی غرض سے لی تھی۔ جبکہ نیب نے کچھ اور نئے کیسز بھی مریم نواز کے خلاف کھولنے شروع کر دئیے ہیں۔

جس سے تاثر یہی جا رہا ہے کہ آنے والے چند دنوں میں مریم نواز کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ جبکہ اسی موضوع پر بات کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا کہ نیب مریم نواز کو بالکل بھی گرفتار نہیں کرے گی کیونکہ ابھی اس نے مزید ٹھوس ثبوت اکٹھے کرنے ہیں۔ابھی نیب مریم نوا زکو سوالنامہ دے گی کہ اس کے بزنس میں کہاں کہاں سے پیسے آئے خاص طور پر چودھری شوگر ملز کے حوالے سے جو نئے ثبوت نیب کے ہاتھ آئے ہیں ان کے حوالے سے نیب سولانامہ مریم نواز کو دے گا۔عارف حمید بھٹی نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سخت ہدایت کی ہے کہ جب تک کسی کے خلاف ٹھوس شواہد نہیں مل جاتے تب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جائے اور جب ثبوت مل جائیں تو اسے گرفتار کر کے جیل میں ڈالا جائے اور اسے کسی قسم کی کوئی رعایت نہ دی جائے اور نہ ہی اسے پھر چھوڑا جائے۔لہٰذا عمران خان کی اس ہدایت کے مطابق ابھی نیب مزید تحقیق کرے گی اور جب تک ٹھوس اور مضبود دلائل اور ثبوت نیب کے پاس نہیں آ جاتے تب تک وہ مریم نواز کو گرفتار کرنے کا انتظار کرے گی۔ تاہم یہ کھیل دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے کہ پی ڈی ایم کا اتحاد بھی ختم ہونے کے قریب ہے اور نیب نے بھی مریم نواز سمیت دیگر ن لیگی قائدین کو گرفتار کرنے کے لیے شکنجہ کسنا شروع کر دیا ہے آنے والے وقتوں میں پتا چلے گا کہ ملکی سیاست کیا رخ اختیار کرتی ہے۔

About admin

Check Also

عثمان بزدار کی چھٹی؟عمران خان کے پاس متبادل آپشن کون؟ بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی گجرات کے چودھری برادران سے گزشتہ دوماہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *