Breaking News

آج کی سب سے بڑی خبر: وزیرا عظم عمران خان کا مکمل نظام تبدیل کرنے کا فیصلہ ، تہلکہ خیز تفصیلا ت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے نظام میں تبدیلی کی تیاریاں شروع کردیں۔ کابینہ میں ردو بدل کے ساتھ گورننس میں بھی تبدیلی آئے گی، ناقص کارکردگی پر کئی سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ افسران بھی تبدیل ہوں گے جبکہ بعض کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اعلیٰ بیوروکریسی کے اختیارات میں بھی کمی لائے جانے کا امکان ہے ۔ نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے وزیر اعظم عمران خان نے ہنگامی بنیادوں پر اصلاحات لانے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا مقصد عوام تک حکومتی کارکردگی کے ثمرات پہنچانا ہے۔آئندہ ڈھائی سال میں اصلاحات کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے گا اور نئی اصلاحات میں عوام کو سہولتوں کی فراہمی میں سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ گڈ گورننس ، مہنگامی میں کمی اور فلاحی منصوبے وزیر اعظم کی ترجیح ہوں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نے اعلیٰ حکومتی ٹیم سے مشاورت شروع کردی ہے۔انہوں نے نظام میں ہنگامی بنیادوں پر بہتری کیلئے نو رکنی کمیٹی بھی قائم کر رکھی ہے۔ وزیر روانہ سیاسی قیادت اور وزرا پر مشتمل کمیٹی سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ یہ کمیٹی پی ٹی آئی کے انتخابی منشور میں شامل نکات کو عملی جامہ پہنانے کی سفارشات تیار کرے گی۔عوام سے کیے گئے وعدوں کی ترجیحی فہرست تیار کی جائے گی اور اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ان سفارشات کے ذریعے حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹیں دور ہوں گی ۔

About admin

Check Also

سابق وزیراعظم نواز شریف کو 4ہارٹ اٹیک۔۔۔ لندن سے انتہائی تشویشناک خبر، ن لیگی رہنما نے تصدیق کر دی

اسلام آباد(نیو ڈیسک)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نواز شریف علاج کروا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *