اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چئیرمین سینیٹ کے انتخاب میں شکست کے بعد آصف زرداری اور عمران خان ایک پیج پر آ گئے، پہلے صرف وزیراعظم عمران خان نواز شریف کے وطن واپس آنے کا مطالبہ کرتے تھے اب سابق صدر نے بھی یہی مطالبہ کر دیا ہے۔ دوسری جانب سابق وزیر اعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے۔
کہ حکومت نیک نیتی سے انتخابی اصلاحات کرنا چاہتی ہے تو اسکے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پی پی رہنما راجہ پرویز اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنے وعدے پورے نہیں کرسکی اس لیے عوام حکومت کے خلاف ہیں۔ اگرکل پارلیمنٹ کھلتی ہے تو سینٹ انتخابات کے متعلقہ دستاویزات حاصل کرکے عدالت میں چیلنج کریں گے۔ پارلیمان کے ذریعے حکومت کو چوٹ لگائی، پارلیمان کی آواز طاقت ور ہے ۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے 17 ممبران کے ساتھ پارلیمنٹ میں جاکر اپوزیشن میں جاکر بیٹھی، ہمیں یقین ہے ہم اپنے دوستوں کو مطمین کرلیں گے۔ جبکہ اسی حوالے سے سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ اس وقت ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے جو اختلافات ہیں اس کی بنیادی وجہ استعفوں اور دھرنے کے معاملات نہیں ہیں۔اس کی لڑائی کچھ اور ہے اور یہ لڑائی پچھلے 24 گھنٹوں میں شروع ہوئی ہے وہ لڑائی یہ ہے کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور جے یوآئی کے درمیان یہ طے ہوا تھا کہ اگر یوسف رضا گیلانی چیرمین سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے توسینیٹ میں اپوزیشن کا لیڈر کا عہدہ ن لیگ کو ملے گا۔ڈپٹی چئیرمین عہدہ جے یو آئی کو ملے گی۔