میں چلا گیا تو پھر مریم نواز آئیں گی وہ سنبھال لیں گی آپ کو عمران خان کا اسٹیبلشمنٹ کودوٹوک پیغام

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے اسٹیبلشمنٹ کو ایک ایس او اس دیا ہے کہ سارا کچھ جا رہا ہے۔اور ہم نے دیکھا ہے کہ عمران خان نے جو ایم این ایز اور ایم پی ایز کو بلا کر جو بات کہی تھی وہ ان کے لئے نہیں تھی وہ پیغام اسٹیبلشمنٹ کو دینا تھا۔عمران خان اسٹیبلشمنٹ کو پیغام دینا چاہتے تھے۔

کہ اگر آپ مجھے نہیں بچائیں گے تو میں اسمبلیاں تحلیل کر دوں گا پھر اگلے الیکشن ہوں گے وہ آپ سنبھال لینا۔اگر آپ الیکشن نہ سنبھال سکے تو پھر عمران خان تو نہیں آسکے گا پھر تو نواز شریف اور مریم نواز آئیں گے آپ ان کو سنبھالنا۔ سینئر صحافی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بہت مختصر اور سیدھا سادہ اسٹیبلشمنٹ کو پیغام دیا جس کے بعد اسٹیبلشمنٹ بھی جاگ گئی اور انہوں نے کہا کہ یہ نیوٹری لٹی کہیں مہنگی نہ پڑ جائے۔ عمران خان کا کوئی پتہ نہیں ہے یہ کچھ بھی کر سکتا ہے۔ اس کے بعد صادق سنجرنی کو جتوایا گیا تاکہ عمران خان کو تیسری شکست نہ ہو اور تھوڑا سا ان کا بھی حوصلہ بحال ہو ۔اپوزیشن بھی اس معاملے کو عدالت میں لے گئی ہے،اب دیکھنا یہ ہے کہ سینیٹ کارروائی چینلج ہو سکتی ہے یا نہیں وہ الگ بات ہے کہ ہر چیز چیلنج ہو سکتی ہے۔ نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ اپوزیشن کا کیس بہت مضبوط ہے اور عدالت کے لئے مشکل ہو جائے گا،اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا ہو گا۔

About admin

Check Also

مون سون کا دوسرا اسپیل کب سے شروع ہو گا؟ عوام کے کام کی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مون سون کے پہلے اسپیل کی وجہ سے ملک بھر میں موسم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *