خان صاحب !!! الیکشن کمشنرکو ہٹانے کا واحد راستہ۔۔۔ تحریک انصاف کے بریسٹر علی ظفر نے حکومت کو ناقابل یقین مشورہ دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنماء اور ماہر قانون بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ الیکشن کمشنر کو ہٹانے کا بیان فی الحال سیاسی ہے، الیکشن کمشنرکو ہٹانے کا واحد راستہ قانونی طریقہ کار ہے، ہائیکورٹ یا سپریم کورٹ کے جج کی طرح الیکشن کمشنر کے خلاف بھی ریفرنس دائر کرنا ہوتا ہے۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوے کہا کہ الیکشن کمشنر کو ہٹانے کا ایک ہی طریقہ ہے، جیسے ہائیکورٹ یا سپریم کورٹ کے جج کو ہٹانے کا آئینی و قانونی راستہ ہے، آپ الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کریں، اگر جانبداری یا نقائص ثابت ہوجاتے ہیں توحق میں فیصلہ آجائے گا ورنہ نہیں ہٹایا جائے۔آئینی و قانونی طریقے کے علاوہ کوئی راستہ موجود نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن کو تحفظ ہے کہ حکومت یا اپوزیشن کے مطالبے پر ہٹایا نہیں جاسکتا، الیکشن کمیشن سے استعفے کامطالبہ سیاسی ہوسکتا ہے ابھی کوئی قانونی راستہ نہیں اپنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ مسئلہ جو ہوا وہ یہ ہے کہ الیکشن کمیشن سے مطالبہ تھا کہ ووٹنگ کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کریں۔ ہمارے وفد نے بھی الیکشن کمیشن کو قائل کرنے کی کوشش کہ الیکشن میں دھاندلی ہوسکتی ہے۔سینیٹ الیکشن میں پیسے کا استعمال کیا جائے گا۔ ہمارے مطالبے کے باوجود الیکشن کمیشن نے کوئی کردار ادا نہیں کیا۔ اسی طرح ایک دو فیصلے بھی ایسے کیے جس سے لگا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے درست نہیں۔ واضح رہے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور دیگر وزراء نے پریس کانفرنس میں چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ارکان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

Leave a Comment