Breaking News

افسوسناک خبر : ڈرامے کا سین حقیقت بن گیا ، اداکار اعجاز اسلم کے حوالے سے افسوسناک اطلاعات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار اعجاز اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ڈرامے میں موت کو گلے لگانے کا منظر عکسبند کراتے ہوئے انہیں اصل میں ہی پھندا لگ گیا تھا۔ڈرامے میں حسیب کا کردار ادا کرنے والے اعجاز اسلم نے ٹوئٹر پر مذکورہ سین شیئر کرتے ہوئے اپنے اس تجربے کے حوالے سے مداحوں کو بتایا۔

اعجاز اسلم نے ٹوئٹر پر لکھا کہ اس ڈرامے میں حسیب کا سفر اپنے اختتام کو پہنچ گیا لیکن یہاں میں ایک بات بتانا چاہتا ہوں کہ موت کو گلے لگانے کا یہ سین کرنے کے دوران مجھے شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اداکار نے بتایا کہ سین کی عکسبندی کے دوران انہوں نے رسی کے نیچے حفاظتی بیلٹ پہنی ہوئی تھی جوکہ اس دوران ٹوٹ گئی تھی جس کی وجہ سے رسی بُری طرح گردن میں پھنس کر رہ گئی تھی۔اعجاز اسلم نے اس موت کے قریب مناظرے کے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’سین کی عکسبندی کے آخر کے چند سیکنڈ میرے لیے بہت ہی خطرناک تھے کیونکہ اس دوران میرے پاؤں سُن ہونا شروع ہو گئے تھے، سانس رکنے لگی تھی یہاں تک کہ چکر آنا شروع ہو گئے تھے۔ ‘انہوں نے بتایا کہ پھندہ اتنا سخت لگا تھا کہ کچھ ماہ تک کھانا نگلنا بھی دشوار ہو گیا تھا۔اعجاز اسلم نے یہ بھی کہا کہ اُن لمحات میں مجھے موت کا حقیقی احساس ہوا۔ اب میں سوچ رہا ہوں کہ ایسا کرنے والے انسان کے لواحقین کس اذیت سے گزرتے ہوں گے جو اپنے پیارے کو اس تکلیف دہ لمحات سے گزرتا دیکھتے ہوں گے۔

About admin

Check Also

بہن بھائی کی شادی جائز قراردینےو الامذہب،پاکستان کی کونسی مشہورشخصیات اس مذہب سےتعلق رکھتی ہیں؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دنیا کواس وقت دوحصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے ایک وہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *