اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت کے علاقے گلبرگ مین بلیوارڈ میں ریسٹورنٹس کی بندش کے خلاف ریسٹورنٹ مالکان نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں وزیراعظم عمران خان کے بھانجے اور حفیظ اللہ نیازی کے صاحبزادے حسان نیازی بھی شریک ہوئے ،احتجاج کے دوران حسان نیازی کی ایس ایچ او کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی۔
اور انہوں نے پولیس افسر کو دھکے بھی مارے اس واقعہ کی ویڈیو سولش میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی اور اسے سینئر صحافی منظور علی خان نے شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ” وزیراعظم عمران خان کے بھانجے نے لاہور میں ایک احتجاج کے دوران پولیس افسر کو دھکے مارے ،کیا سی سی پی او لاہور کوئی ایکشن لیں گے؟ “ ۔ منصور علی خان کے ٹویٹر پر پیغام کے بعد حسان نیازی بھی میدان میں آئے اور انہوں نے جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ” یہ میسج ’ پٹوری علی خان ‘ کیلئے ہے ، میں وہاں اپنے دیہاڑی دار ملازمین کیلئے بطور ریسٹورنٹ مالک کے موجود تھا اور پنجاب حکومت کے خلاف احتجاج کر رہا تھا ، مجھے دھکا دیا گیا جس پر میں نے جواب میں دھکا دیا تاکہ ہم لبرٹی جاسکیں ، جب آپ کے لیڈر نیب پر حملہ کرتے ہیں تو آپ ان کا دفاع کرتے ہیں ، کیسے کر لیتے ہیں یہ۔“ دوسری جانب حکومت ترجمان شہباز گل پر لاہور ہائیکورٹ میں انڈے اور سیاہی پھینکنے کا واقعہ پیش آیاہے جس پر وہ کافی سیخ پا دکھائی دیئے اور میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے ن لیگ کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا تاہم اس دوران وہ بڑا دعویٰ کر گئے ہیں کہ ان کے پاس سینیٹ انتخابات سے متعلق ایک واٹس ایپ کال کی ریکارڈ نگ موجود ہے ۔