Breaking News

حکومت کا 19 مارچ سے تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے 19 مارچ سے تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا۔صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری و نجی سکولوں کو 19 مارچ بروز جمعہ تک امتحانات لینے کی اجازت ہے۔ انہوں نے کہا۔

کہ 19مارچ تک تعلیمی اداروں میں صرف سینڈ اپس اور انٹری ایگزیمز لینے کی اجازت ہو گی۔ جمعہ کے بعد تمام سکول مکمل طور پر بند کر دئیے جائیں گے،مراد راس نے درخواست کی براہ کرم سکول 19مارچ تک امتحانات کا شیڈول ترتیب دے لیں۔ جب کہ خلاف ورزی کرنے والوں سکولوں کو سیل کر دیا جائے گا۔ وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے مزید کہا کہ یہ احکامات صرف لاہور، راولپنڈی ، ملتان ،سیالکوٹ، فیصل آباد گجرانوالہ،گجرات اور سرگودھا کے لیے ہیں۔ ۔یاد رہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے دیگر بڑے شہروں اور خیبر پختونخوا میں تعلیمی اداروں میں 15 روزہ چھٹیوں کا اعلان کیا جا چکا ہے، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے مطابق فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، لاہور ، ملتان ، راولپنڈی ، سیالکوٹ ، گجرات میں 15مارچ سے چھٹیوں کا اعلان کیا جارہا ہے جس کے تحت اسکول 28 مارچ تک بند رہیں گے ، جب کہ اسلام آباد میں بھی ان پندرہ روز کے لیے تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا ، جس میں تمام صوبوں کے وزرا ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ، اجلاس میں ملک میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ، جس میں تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم نے بھی شرکت کی ۔

About admin

Check Also

پاکستان میں روزے کب شروع ہوں گیں؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں روزے کب شروع ہوں گیں؟۔۔۔۔۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *