Breaking News

پہلا روزہ کب ہو گا؟ رمضان المبارک اورعید الفطر کی تاریخ کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اہلیان اسلام کے لئے سب سے بڑی خوش خبری سامنے آ گئی ہے ۔ خلیجی ملک سعودی عرب میں ماہ رمضان اور عید الفطر کی ممکنہ تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی ہے اور اعلان کردہ تاریخ کے مطابق صرف ڈیڑھ ماہ کے بعد ماہ صیام اور ڈھائی ماہ کے بعد عید الفطر ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ، سعودی ماہر فلکیات کے مطابق رواں برس ماہ شعبان 30 ایام کا ہوگا، یوں ماہ صیام یعنی رمضان المبارک کا آغاز 14 اپریل جبکہ عید الفطر 13 مئی کو ہوگی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کو تحلیل کرکے نئی کمیٹی تشکیل پا گئی ہے اور کمیٹی کو وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے ماتحت کردیا گیا ہے جس کے بعد اب ملک میں رمضان المبارک اورعیدالفطر ایک ہی تاریخ میں منائے جائیں گے۔ دوسری جانب سعودی عرب میں بیت اللہ شریف کے عین سامنے ایک خوبصورت عمارت ایستادہ ہے جس کا نام ”مکہ کلاک ٹاور” ہے۔اس کلاک ٹاور سے متعلق اکثر سوالات ذہن میں اُبھرتے ہیں، کلاک ٹاور پر موجود چاند کے اندر ایک کمرہ بھی موجود ہے۔ اس بلند و بالا کلاک ٹاور کا افتتاح 2013ء میں ہوا اور اس وقت یہ دنیا کی تیسری بلند ترین عمارت تھی۔اس ٹاور کی بلندی 607میٹر (1991فٹ) ہے اور اس کی چوٹی پر سنہرے رنگ کا خوبصورت ہلال (پہلی تاریخ کا چاند) بنایا گیا ہے جو اس قدر بڑا ہے کہ بہت فاصلے سے بھی اسے دیکھا جا سکتا ہے۔ اگرچہ بہت سے لوگ اس کلاک ٹاور سے متعلق میں بہت سی معلومات رکھتے ہیں لیکن اس کی ایک چیز ہے جس کے بارے میں یقیناً کسی کو معلوم نہیں ہوتا ، وہ اس ٹاور کی چوٹی پر بنائے گئے خوبصورت ہلال کی تہہ میں ایک ہال نما خاص کمرہ موجود ہے جس کی چھت نہیں ہے۔ یہ اوپن ایئر ہال صرف اللہ تعالیٰ کی عبادت کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

About admin

Check Also

ن لیگ ہِل گئی! اہم رہنماء نے استعفیٰ دے دیا، حکومت کے نمبر کم ہونے لگے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تحت تحریک انصاف کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *