Breaking News

ہفتے میں 2 چھٹیوں کا اعلان! نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کورونا کے باعث پنجاب میں نافذ پابندیوں اور کاروباری اوقات میں تبدیلی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کا اطلاق فی الفور ہو گا اور 29 مارچ تک نافذ العمل رہے گا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب میں کاروباری مراکز شام 6 بجے بند ہوں گے، ہفتے اور اتوار کو کام کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی۔

صوبے کے تمام سرکاری و نجی دفاتر 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام کی پالیسی پر کار بند ہوں گے۔ لاہور،راولپنڈی، ملتان، سرگودھا، گوجرانوالہ ، گجرات اور فیصل آباد کے ریسٹورانٹس اور کیفے میں انڈور ڈائنگ بند ہو گی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق لاہور،راولپنڈی، ملتان، سرگودھا، گوجرانوالہ ، گجرات اور فیصل آباد کے تمام انڈور، آؤٹ ڈور میرج ہالز 15 مارچ سے بند ہوں گے۔ کمیونٹی سنٹرز اور مارکیز 15 مارچ سے مکمل طور پر بند کر دئیے جائیں گے۔لاہور،راولپنڈی، ملتان، سرگودھا، گوجرانوالہ ، گجرات اور فیصل آباد میں سماجی و مذہبی تقریبات کے لیے 50 افراد کی اجازت ہو گی۔7 بڑے شہروں کے علاوہ باقی اضلاع میں 300 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔اس کے علاوہ تمام مزارات ،درگاہیں اور سینما ہالز بھی مکمل طور پر پند ہوں گے۔ تمام تفریحی مقامات اور پارکس کو 6 بجے بند کر دیا جائے گا۔تاہم میڈیکل اسٹور، لیبارٹریاں، کولیکشن پوائنٹس پورے ہفتے 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔جنرل اسٹورز، چکیاں، فروٹ ، سبزی، تندور، ہپنجلکز ، شاپس ، ورک شاپس، اسپیئر پارٹس، فلنگ پلانٹس ، زرعی مشینری و آلات کی دکانیں اور پٹرول پمپ بھی 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت ہو گی۔قبل ازیں عالمی وباء کورونا وائرس کے ایک بار پھر پھیلاؤ کے پیش نظر لاہور شہر کے مزید 16 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *