Breaking News

یار پی ٹی آئی والوں نے مجھے پھنسا دیا ہے۔۔۔‘‘ صادق سنجرانی کی یوسف رضا گیلانی سے کیا گفتگو ہوئی؟ نیا پنڈاورا باکس کھل گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق یوسف رضا گیلانی کے سینیٹر منتخب ہونے کے بعد صادق سنجرانی نے ان سے ملاقات کی تھی اور سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے جب یوسف رضا گیلانی سے  ملاقات کی تو کہا کہ میں الیکشن نہیں لڑنا چاہتا، مجھے تو پی ٹی آئی والوں نے پھنسا دیا ہے۔

اسی ملاقات کے حوالے سے اب پیپلز پارٹی رہنما نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صادق سنجرانی الیکشن لڑنے کے لیے پر اعتماد نہیں ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں یوسف رضا گیلانی کے مد مقابل نہیں آنا چاہتا۔صادق سنجرانی نے یوسف رضا گیلانی سے کہا میں الیکشن نہیں لڑنا چاہتا، مجھ پر تو ذمہ داری تھوپی گئی ہے،مجھے ہروانے کے لیے لڑایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں الیکشن نہیں لڑنا چاہتا، مجھے تو پی ٹی آئی والوں نے پھنسا دیا ۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صداقت علی عباسی کا کہنا ہے کہ دو بڑی پارٹیاں ختم ہو رہی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت بھی ہارس ٹریڈنگ کرے تو پھر ہم میں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں کیا فرق رہ جائے گا،ہم کبھی بھی ایسا کام نہیں کریں گے،لیکن اب دو پارٹیاں ختم ہو رہی ہے، پیپلز پارٹی جو کہ پورے پاکستان کی پارٹی تھی وہ صرف سندھ تک محدود ہو گئی،مسلم لیگ ن کے پاس بھی بلوچستان،سندھ اور کے پی کے میں اراکین اسمبلی نہیں۔ لیکن پی ٹی آئی پورے پاکستان میں پھیلی ہوئی ہے دیگر پارٹیاں آہستہ آہستہ ختم ہو رہی ہیں، ہمیں اراکین خریدنے کی ضرورت نہیں ہے،تحریک انصاف پورے پاکستان کی جماعت ہے۔ہم چاہیں گے کہ آئندہ الیکشن ایسے ہوں کہ لوگ جس طرح باقی اچھے کاموں میں ہمیں یاد رکھتے ہیں،اس میں بھی رکھیں گے۔

About admin

Check Also

طوفانی مون سون بارشیں، سیلاب کا الرٹ جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں طوفانی مون سون بارشیں، سیلاب کا الرٹ جاری، دريائے چناب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *