ن لیگ میں بغاوت! 4 سینیٹرز نے کیا کر دکھایا؟ پارٹی قیادت کے پاتھ پاؤں پھول گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے الیکشن سے قبل ن لیگ کو پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ منگل کے روز چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے الیکشن کے حوالے سے ن لیگ کے سینیٹرز کا مشاورتی اجلاس ہوا۔

لیگی سینیٹرز کے مشاورتی اجلاس کے دوران 4 سینیٹرز کی عدم شرکت کا انکشاف ہوا ہے۔ اس اجلاس کے دوران 4 لیگی سینیٹرز غائب رہے۔ سینیٹر دلاور خان، کامران مائیکل، نزہت آپا اور سینیٹر شاہین خالد بٹ نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ اس صورتحال کو ن لیگ کیلئے پریشان کن قرار دیا جا رہا ہے۔ جبکہ دوسری جانب ذرائع کے مطابق ن لیگ نے چئیرمین سینیٹ کیلئے یوسف رضا گیلانی جبکہ ڈپٹی چئیرمین کیلئے جے یو آئی ف کے عبدالغفور حیدری کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث پنجاب کے 7شہروں میں 15مارچ سے 28مارچ تک چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔ نجی ٹی وی 92کے مطابق لاہور، ملتان، گوجرانوالہ،گجرات، فیصل آباد، راولپنڈی اور سیالکوٹ کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تعلیمی ادارے بھی 28مارچ تک بند رہیں گے۔این سی اوسی کے فیصلے کے مطابق ریسٹورنٹس میں آوٹ ڈور پالیسی جاری رکھی جائے گی،شادی ہالز اورریسٹورنٹس میں انڈورسروسزبدستور بندرہیں گی،این او سی کے اجلاس میں 15مارچ سے شادی ہالز وغیرہ کھولنے کا فیصلہ موخر کردیا گیا ہے۔ این سی اوسی کی شادی ہال سے متعلق پالیسی برقرار رہے گی۔ سینماوں کو کھولنے کا فیصلہ ملتوی کردیا گیاہے۔فیصلے کے مطابق تفریحی مقامات شام چھ بجے تک بند کردئیے جائیں گے۔

Leave a Comment