Breaking News

عمران خان نے ایک اور وکٹ اُڑالی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ گذشتہ روز ایل اے 45 ویلی 5سے (ن )لیگ کے سابق امیدوار بشیر خان نے مسلم لیگ نواز چھوڑنے کا اعلان کر دیا تھا۔ منگل کو چیف آرگنائزر سینٹر سیف اللہ خان نیازی سے خصوصی ملاقات میں تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کرلی تھی جبکہ آج ایک دبنگ سینٹر نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے ۔

جبکہ آج ایم کیو ایم کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولتی اختیار کر لی۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما اور سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف نے آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی ملاقات میں شریک تھے۔ملاقات کے دوران بیرسٹر محمد علی سیف نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی جب کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ان کا بھرپور خیرمقدم کیا گیا۔ دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے کامیاب ہونے والے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن رکوانے کیلئے پی ٹی آئی نئی درخواست لیکر الیکشن کمیشن پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق نئی درخواست پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب ، ملیکہ بخاری ، کنول شوزب اور بیرسٹر علی ظفر کی جانب سے جمع کرائی گئی ، جو کہ الیکشن کمیشن کے تقاضوں کے مطابق تیار کی گئی ہے ، درکواست میں ایک بار پھر الیکشن کمیشن سے یوسف گیلانی کی کامیابی کانوٹیفکیشن روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء فرخ حبیب نے کہا کہ ضمیروں کی سوداگری روکنے کی آئینی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے ۔

About admin

Check Also

پٹرول کی قیمت میں 20 روپے کمی کر دی گئی مگر 20روپے کم پٹرول صرف کن پاکستانیوں کو مل سکے گا ؟ آخر کارحکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یاد رہے کہ 16 اکتوبر کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *