Breaking News

کورونا کیسز میں دوبارہ اضافہ۔۔۔ حکومت کا تعلیمی ادارے اورشادی ہالز دوبارہ بند کرنے پر غور

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافے کے باعث اسکول دوبارہ کھولنے کے فیصلے پر نظرثانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں حالیہ اضافے کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر آج تعلیمی اداروں کو کھولنے کے طریقوں پر نظرثانی کرے گا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور این سی او سی کے نشینل کوآرڈنیٹر لیفٹیننٹ جنرل محمود الزمان خان کے زیر صدارت کل این سی او سی کا اجلاس ہوا۔اس میں صوبائی نمائندوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبوں میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی صورتحال اور اس سے متعلق اقدامات، ویکسی نیشن پر پیشرفت اور قومی ویکسین کی حکمت عملی کے بارے میں غور کیا گیا۔ این سی او سی نے ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے مثبت کیسز کا جائزہ لیا اور صوبائی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ گراس روٹ کی سطح پر حفاظتی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ لاک ڈاؤن خت کرنے کے حوالے سے اپریل کے دوسرے ہفتے نظرثانی کی جائے گی۔اس کے علاوہ اجلاس میں کورونا کیسز میں اضافہ کو مدنظر رکھتے ہوئے سینماؤں ، شادی ہالوں میں تقریبات اور ریسٹورانٹس کو دوبارہ کھولنے کے فیصلے کو واپس لینے پر غور کیا گیا۔ یاد رہے کہ 25 فروری کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا تھا کہ یکم مارچ سے تمام اسکولز ہفتے میں 5 دن کلاسز کے معمول پر واپس آجائیں گے۔ واضح رہے کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے این سی او سی آج 9 مارچ بروز منگل اسکولوں کو کھولنے کے طریقوں پر نظرثانی کرے گا۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *