اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ چند یوم قبل ہونے والے سینٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور اپوزیشن جماعتوں کے متفقہ امیدوار سید یوسف رضا گیلانی نے حکومتی امیدوار ڈاکٹرحفیظ شیخ کو اپ سیٹ شکست دی تھی تاہم اس شکست کے بعد اب تبدیلی والوں نے بھی پیپلز پارٹی والوں کو کرارا جواب دیا ہے ۔
پیپلز پارٹی جہلم ویلی کو ایک اور بڑا دھچکا، پیپلز پارٹی آزاد کشمیرخواتین ونگ جہلم ویلی کی صدرحناء رشیداعوان اپنے خاندان سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر حکومت و امیدوار اسمبلی حلقہ سات جہلم ویلی دیوان علی خان چغتائی کے دورہ گوجر بانڈی کے دوران پیپلز پارٹی خواتین ونگ جہلم ویلی کی صدر حناء رشید اعوان اپنے خاندان سمیت پیپلز پارٹی سمیت مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شامل ہو گئی ہیں۔ حلقہ سات جہلم ویلی میں پیپلز پارٹی کی جانب سے کوئی بھی ذمہ دار نہ ہونے کی وجہ سے آئے روزپیپلز پارٹی کے کارکن پارٹی کو خیر آباد کہہ رہے ہیں حلقہ کی تقسیم کے بعد سے اب تک پیپلز پارٹی کی قیادت نے کسی بھی کارکن یا رہنماء کو اس حلقہ کی ذمہ داری نہیں دی جس کے باعث حلقہ سات جہلم ویلی میں پیپلز پارٹی کے لاوارث کارکن دوسری جماعتوں میں شمولیت کو ترجیع دے رہے ہیں۔ جہلم ویلی کے دونوں حلقوں میں پیپلز پارٹی کی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں حلقہ سات میں پیپلز پارٹی کا کوئی بھی نامزد امیدوار موجود نہیں ہے جبکہ حلقہ چھ جہلم ویلی میں صاحبزادہ اشفاق ظفر نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے جس کے باعث پیپلز پارٹی کو آئے روز نقصان پہنچ رہا ہے۔