لڑکے شادی شدہ خواتین میں رغبت کیوں محسوس کرتے ہیں؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اکثر دیکھا گیا ہے کہ نوجوان لڑکے اکثر شادی شدہ خواتین میں دلچسپی لیتے ہیں، اس حوالے سے ایک تحقیق کی گئی ہے جس میں بہت ہی دلچسپ انکشافات سامنے آئے ہیں۔ بھارتی ٹی وی چینل نیوز 18 کے مطابق شادی شدہ خواتین میں خود اعتمادی ہوتی ہے ۔

لڑکوں کو لگتا ہے کہ غیر شادی شدہ لڑکیوں کی بجائے شادی شدہ خواتین مسائل کو جلد حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ اس کے علاوہ لڑکوں کے شادی شدہ خواتین کی طرف متوجہ ہونے کی ایک وجہ ان کا اپنے ساتھی کا خیال رکھنا ہے۔ شادی شدہ خواتین کو ہر وقت اپنے اہل خانہ کی فکر ہوتی ہے اور یہی انداز لڑکوں کا پسند آتا ہے۔ شادی کے بعد خواتین کے ہارمونز میں بھی تبدیلی آتی ہے اور وہ زیادہ پرکشش ہوجاتی ہیں۔  شادی  شدہ خواتین  کی طبیعت میں ایک ٹھہراؤ اور صبر ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ ہرمشکل میں مسکراتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ خواتین گھر اور کام میں توازن قائم رکھنے میں ماہر سمجھی جاتی ہیں اور وہ بخوبی کام کے ساتھ بچوں کو بھی سنبھال لیتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ اکثر لڑکوں کا جھکاؤ ان کی طرف ہو جاتا ہے۔ دوسری جانب بھارتی ریاست بہار میں ایک شادی کے دوران اس وقت پریشان کن صورتحال پیدا ہوگئی جب دلہن نے دولہا کی شکل دیکھی تو اس سے شادی کرنے کی بجائے مندر سے راہِ فرار اختیار کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق  لڑکی  نے دولہا کو اصل زندگی میں نہیں دیکھا تھا بلکہ شادی سے پہلے اسے دولہا کی تصویر واٹس ایپ پر بھیجی گئی تھی، لڑکی جب شادی کیلئے مندر میں آئی تو دولہا کی اصل شکل پسند نہیں آئی اور اپنی بڑی بہن دیوانتی دیوی کے ساتھ فرار ہوگئی۔ دلہن کے والد ویریندر چوہدری کے مطابق اس کی بیٹی کو دولہا پسند نہیں آیا۔

About admin

Check Also

حکیم لقمان جب دنیا سے جانے لگے فرمایا تھا مرد کی مردانگی ختم ہونے لگے تو یہ دانے کھالینا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج آپ کو وہ نسخہ بتائیں جو کہ حکیم لقمان نے اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *