اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تبدیلی حکومت اور اپوزیشن کے مابین سیاسی محاذ آرائی دن بدن بڑھتی ہی جا رہی ہے جس کی وجہ سے سیاسی ماحول کافی کشیدہ ہو چکا ہے جبکہ چیئرمین سینٹ کا الیکشن بھی سر پر آن پہنچا ہے تاہم اس سے قبل تحریک انصاف کو بڑا دھچکا لگا ہے۔
آزاد رکن اسمبلی علی نواز نے تحریک انصاف حکومت سے الگ ہونے کا باضابطہ اعلان کر دیا ،علی نواز شاہ نے سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے مشترکہ امید وار یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیا تھا ۔ ذرائع نے بتایا کہ آزاد رکن قومی اسمبلی علی نواز شاہ نے حکومت اتحاد سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا ،انہوں نے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیا تھا ۔ وہ قومی اسمبلی کے اجلاس سے بھی غیر حاضر تھے ۔علی نواز شاہ نے پیپلز پارٹی کی حمایت شروع کر دی اور سینیٹ الیکشن میں حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کی بجائے پی ڈی ایم کے مشترکہ امید وار یوسف رضا گیلانی کو ووٹ کاسٹ کیا تھا ،آزاد رکن ہونے کی وجہ سے ان کے خلاف نااہلی کی کارروائی نہیں ہو سکتی ۔ دوسری جانب سینئر صحافی و وزیر اعظم کے کزن حفیظ اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ پنجاب تبدیل ہوئے تو پی ٹی آئی راجہ بشارت کو وزیراعلیٰ بنا سکتی ہے۔ کیونکہ عمران خان کسی صورت بھی چوہدری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ بننا پسند نہیں کرتے۔ اپنے وی لاگ میں انکا کہنا تھا وزیر قانون راجہ بشارت وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے سب سے پسندیدہ امیدوار ہیں۔اگر وزیر اعلیٰ تبدیل ہوئے تو حکومت راجہ بشارت کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنا سکتی ہے۔