اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی جس کے بعد میڈیا کے بعض حلقوں میں یہ خبریں گردش کرتی رہیں لیکن بلاول نے چیئرمین سینٹ کے انتخاب میں یوسف رضاگیلانی کیلئے ووٹ مانگا۔
جس پر چوہدری شجاعت حسین نے معذرت کرلی تاہم بعدازاں مسلم لیگ ق نے اس خبر کی تائید کردی اور اب حامد میر نے بھی چوہدری شجاعت سے گفتگو کا احوال شیئرکردیا۔ حامد میر نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ” چوہدری شجاعت حسین نے گزشتہ رات انہیں کال کی اور کہا کہ بلاول سے ملاقات بہت اچھی رہی لیکن بدقسمتی سے کچھ اخبارات نے شہہ سرخیاں بنائیں جو میٹنگ میں زیر بحث ہی نہیں آئیں۔ وہ دراصل چوہدری مونس الٰہی کی اس ٹوئیٹ پر اپنا ردعمل دے رہے تھے جس میں انہوں نے ایک اخبار کا سکرین شاٹ شیئرکرتے ہوئے بتایا کہ ایسی کوئی بات نہیں، بلاول نے سینیٹ میں کوئی حمایت نہیں مانگی اور نہ ہی ہم نے پیشکش کی ، وہ چوہدری شجاعت کی تیمارداری کیلئے آئے تھےاور اب ان کی صحت ٹھیک ہے ۔ دوسری جانب سٹیشنری بیچ کر چند ہزار روپے کمانے والا نوجوان انٹرنیٹ سے 15 لاکھ روپے سے زائد ماہانہ کمانے لگا، پاکستانیوں کے لیے مثال بن گیا۔ اگر پاکستانی عوام انٹر نیٹ پر کام کریں تو اس سے بہت فائدے حاصل کر سکتے ہیں۔ جو کہ ایک اچھا شگون ہے۔