Breaking News

شاہد آفریدی کی بیٹی سے منگنی۔۔۔!!! شاہین شاہ آفریدی کے والد بھی میدان میں آگئے، حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ کل سے خبریں چل رہی تھیں کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی سابق دبنگ کرکٹر شاہد آفریدید کی بیٹی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں اب قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے والد نے اپنے صاحبزادے کا شاہد آفریدی کی بیٹی سے رشتہ طے پانے کی تصدیق کردی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کے والد کا کہنا ہے کہ ان کے شاہد آفریدی کے خاندان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے اپنے بیٹے کیلئے شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ مانگا ہے جس کیلئے سابق کپتان کے خاندان سے رضا مندی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی صاحبزادی کی منگنی کی باضابطہ رسم جلد ہی طے پا جائے گی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر یہ باتیں گردش کر رہی تھیں کہ شاہین شاہ آفریدی کی شاہد آفریدی کی دوسرے نمبر والی صاحبزادی سے نسبت طے پا گئی ہے اور دونوں خاندانوں نے فیصلہ کیا ہے کہ بچی کی تعلیم دو سال بعد مکمل ہوگی اس لیے اسی وقت منگنی کی جائے گی۔ دوسری جانب  سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے اپنی سب سے چھوٹی بیٹی کے پہلی بار چلنے کی ویڈیو شئیر کی ہے، ویڈیو میں شاہد آفریدی  اپنی بیٹی کو پشتو زبان میں اپنی طرف بلاتے نظر آتے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  شاہد آفریدی کی بیٹی ننھے ننھے قدموں کے ساتھ اپنے والد کی طرف جاتی ہیں اور پھر شاہد آفریدی اس کو ہاتھوں میں اٹھالیتے ہیں اور کہتے ہیں ’آی لو یو‘۔

About admin

Check Also

“بچہ بھوکا ہے صاب کچھ دے دو”

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بچہ بھوکا ہے صاب کچھ دے دو”گود میں بچہ اٹھائے ہوئے ایک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *