اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینٹ الیکشن میں حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کی شکست کے آفٹر شاکس ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے۔ ویر اعظم عمران خاں بہت غصے میں ہیں اور آج وہ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے جا رہے ہیں تاہم اس سے قبل ایک بہت ہی اہم خبر نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
سینئر صحافی و عمران خان کے کزن حفیظ اللہ نیازی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے عثمان بُزدار سے استعفیٰ لے لیا ہے، جس کا اعلان ہونے جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے یوٹیوب چینل پر جاری وی لاگ میں حفیظ اللہ نیازی نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے عثمان بُزدار سے استعفیٰ لے لیا ہے۔ جسکا اعلان دو روز میں کر دیا جائے گا۔ حفیظ اللہ نیازی نے دعویٰ کیا کہ پنجاب کا اگلا وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کو بنایا جاسکتا ہے، پاکستان میں اس وقت سیاسی عدم استحکام اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی نے جو گزشتہ روز وزیر ااعظم عمران خان سے ملاقات کی اس میں یہ ساری چیزیں طے پائی۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے مبینہ طور پر پیسے لے کر متحدہ اپوزیشن کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں ووٹ ڈالنے والے اپنے ارکان کیلئے کل اعتماد کا ووٹ دینے کی صورت میں عام معافی کا اعلان کردیا ۔ نجی ٹی وی سما نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیر اعظم نے ان تمام ان ارکان جن پر شک تھا کہ انہوں نے سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیا ہے ، کیلئے مشروط معافی کا اعلان کیا ہے۔