اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے نامور بلے باز و آل راؤنڈر شاہد آفریدی سے کون واقف نہیں ہے وہ دنیائے کرکٹ میں بوم بوم کے نام سے جانے جاتے ہیں دنیا بھر میں اُن کے بے پناہ مداح موجود ہیں آج اُن کی بیٹی کی نسبت کے حوالے سے ایک شاندار خبر سامنے آ گئی ہے
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی کی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی سے نسبت طے پا گئی۔ سپورٹس رپورٹر احتشام الحق نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ دونوں خاندانوں کی باہمی رضا مندی کے بعد وہ شاہین شاہ آفریدی کی شاہد آفریدی کی بیٹی سے منگنی طے پانے کی خبروں کی وضاحت کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رشتہ طے پاگیا ہے اور دو سال بعد باقاعدہ منگنی اس وقت کی جائے گی جب شاہد آفریدی کی صاحبزادی کی تعلیم مکمل ہوجائے گی۔ دوسری جانب ٹرائبل نیوز نیٹ ورک نامی ویب سائٹ کادعویٰ ہے کہ رشتہ طے پانے کی خوشی میں شاہین شاہ آفریدی کی آبائی تحصیل لنڈی کوتل میں دن بھر ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ شاہین آفریدی کی نسبت شاہد آفریدی کی بڑی سے چھوٹی بیٹی کے ساتھ طے پائی ہے۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن نے فیصل واوڈا کی چھوڑی ہوئی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے اپنا امیدوار نامزد کردیا ۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے، وہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔