Breaking News

پہلی بار جب میں نے اپنی بیوی کی تصویر دیکھی تو۔۔۔۔ شاہد آفریدی نے ناقابل یقین بات کہہ دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بیوی کے ساتھ محبت کی کہانی سوشل میڈیا پر شیئر کردی . انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے پہلی بار اپنی اہلیہ نادیہ کی تصویر دیکھی تو انہیں وہ پسند نہیں آئی کیونکہ ان کی بیوی کافی میک اپ کئے ہوئے تھیں۔

لیکن جب اہلیہ کو میک اپ کے بغیر تصویر میں دیکھا تو وہ مطمئن ہوگئے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی شادی مکمل طور پر روایتی ارینج میرج ہے جس میں آفریدی نے پہلی بار اپنی اہلیہ کو اپنی شادی پر ہی دیکھا. آفریدی نے یہ بھی بتایا کہ بیوی کو راضی کرنا بہت مشکل ہے ، کیوں کہ ان کے بہت ساری خواتین مداح ہیں جس ان کی بیوی اکثر جلن کا شکار ہو جاتی ہیں. یاد رہے کہ شاہد آفریدی اور نادیہ کی شادی 2000ء میں ہوئی تھی اور ان کی 5 بیٹیاں عجوی ،عنشاء، اقصی ، اسمارا اور عروہ ہیں۔ دوسری جانب ایک ایسی لڑکی کا انکشاف ہوا ہے جوٹک ٹاک پر پوسٹس کرکے سب سے زیادہ پیسے کما رہی ہے۔برطانوی ادارے ’فریش سٹوڈنٹ لیونگ‘ کی طرف سے کی جانے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ٹک ٹاک پر 16سالہ امریکہ ڈانسر چارلی ڈی ایمیلیو سب سے زیادہ پیسہ کما رہی ہے۔وہ ایک پوسٹ کے46ہزار 532پاؤنڈ (تقریباً1کروڑ روپے) سے 77ہزار 974پاؤنڈ (تقریباً 1 کروڑ 71لاکھ روپے) وصول کرتی ہے۔ اب تک وہ 1ہزار 748پوسٹس کر چکی ہے اور اسے 1ارب پاؤنڈ کمانے کے لیے 21ہزار 491پوسٹس کرنی ہوں گی

About admin

Check Also

دنیاکے 6 شہرجو2050تک سمندری پانی میں ڈوب جائیں گے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بڑھتے ہوئے زمینی درجہ حرارت کے باعث 2050ء تک دنیا کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *