Breaking News

پاکستان کی بڑی سیاسی شخصیت تحریک انصاف میں شامل ہوگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ سینٹ الیکشن کے بڑے مقابلے میں یوسف رضا گیلانی جیت گئے تھے جبکہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پانچ ارکان شریک نہیں ہوئے۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 175 ارکان شریک تھے۔

اجلا س میں عامر لیاقت، غلام بی بی بھروانہ، علی زیدی اور مسلم لیگ ق کے مونس الہٰی نے شرکت نہیں کی۔ اس کے علاوہ باسط بخاری بھی اجلاس میں نہیں پہنچے۔ دوسری جانب معروف سیاسی شخصیت منیر احمد خان نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا جس پر وزیر اعظم نے ان  کے فیصلے کو سراہا۔ وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں وفاقی وزیر اقتصادی امور مخدوم خسرو بختیاراور وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی  فواد چوہدری بھی موجود تھے،منیر احمد خان تحریک انصاف میں شمولیت سے قبل تحریک بحالی جمہوریت  (اے آر ڈی )  کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ہونے کے علاوہ مختلف حکومتوں میں مشیر اور دیگر مرکزی عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات  میں منیر احمد خان نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار کرتے ہوئے  کہاکہ پاکستان کی تقدیر اور مستقبل ان  کی ویژنری قیادت کے ہاتھ میں ہونے سے محفوظ اور روشن ہے،  وہ آئندہ ایک برس کے دوران ملک میں بڑی اور مثبت تبدیلی دیکھ رہے ہیں۔ منیر احمد خان نے کہا کہ ہر پاکستانی اور خصوصاً نوجوان نسل اس بات پر فخر محسوس کرتی ہے کہ ملک کی باگ ڈور اس لیڈر نے سنبھالی ہوئی ہے جس کا دامن صاف اور کرپشن سے پاک ہے۔

About admin

Check Also

ن لیگ ہِل گئی! اہم رہنماء نے استعفیٰ دے دیا، حکومت کے نمبر کم ہونے لگے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تحت تحریک انصاف کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *