Breaking News

سینیٹ الیکشن کے فوری بعد وزیراعظم کی عسکری قیادت سے ملاقات کی وجہ سامنے آ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خیال رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے مابین اہم ملاقات ہوئی،اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران ملکی سلامتی سے متعلق معاملات زیر غور آئے،۔ملک میں اہم ملکی اور قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چونکہ یہ ملاقات سینیٹ الیکشن کے فوری بعد کی گئی اس لیے اس پر سوالات بھی اٹھائے گئے۔سینئر صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے واضح طور پر پیغام دے دیا ہے کہ وہ کسی صورت بھی جھکیں گے نہیں۔انہوں نے گذشتہ روز سیاسی اور عسکری قیادت کی ہونے والی ملاقات پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے بعد ایک بڑی پیش رفت وزیراعظم عمران خان،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل فیض حمید سے ملاقات تھی۔ شدید سیاسی تناؤ کی کیفیت میں ہونے والی اس ملاقات کے حوالے سے چہ مگوئیاں تو سامنے آتی ہیں کہ حکومت نے سینیٹ میں اپنی شکست کے بعد یہ ملاقات رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں ہے کہ اتنے اعلیٰ سطح اجلاس میں سیاسی معاملات ہی زیر بحث آئے ہوں اور بھی ملکی مفاد کے امور ہوتے ہیں جن پر بات کی جاتی ہے اور ایسے اجلاس سے ایک تاثر یہ بھی دیا جاتا ہے کہ ملک میں سیاسی و عسکری قیادت ایک پیج پر ہے۔ اسی حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے بھی اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو شکست ہوئی، اداروں کے سربراہان کومیٹنگ نہیں کرنی چاہیے تھی،قومی سلامتی کا مسئلہ ہوتو میٹنگ ضرور ہونی چاہیے،لیکن یہ آپ کے چہرے دکھا کرآپ کو استعمال کرتا ہے، ہم چاہتے ہیں اداروں کے وقار پر کوئی داغ نہ لگے، اس لیے اداروں کوایک ہارے شخص کے پیچھے کھڑے نہیں ہوناچاہیے۔

About admin

Check Also

ن لیگ ہِل گئی! اہم رہنماء نے استعفیٰ دے دیا، حکومت کے نمبر کم ہونے لگے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تحت تحریک انصاف کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *