آر یا پار ۔۔!! عمران خان ہفتے کے روز کیا کرنے جا رہے ہیں؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یوسف رضا گیلانی اور حفیظ شیخ کے درمیان ہونے والے سینیٹ الیکشن میں 7 ووٹ ضائع ہونے کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔ جیو نیوز کے مطابق سینیٹ الیکشن میں ایک بیلٹ پیپر پر ووٹر نے دستخط کیے، 4 بیلٹ پیپرز پر ووٹرز نے گنتی کے نمبر لکھنے کی بجائے ٹک کیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے سینیٹ انتخاب میں 2 بیلٹ پیپرز پر امید واروں کے نام کے آگے نمبر 1 یا 2 لکھنے کی بجائے صرف 2 لکھا گیا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پولنگ ایجنٹوں کے اصرار پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرائی گئی، جبکہ ریٹرننگ آفیسر کے مرتب کردہ نتائج پر پولنگ ایجنٹوں نے دستخط کیے ۔ جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے ہفتے کے روز اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کرلیا۔  تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے ہاتھوں حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کی شکست کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ، اس حوالے سے قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے کے روز طلب کیا جائے گا جس میں وزیر اعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے صدر پاکستان کو ایڈوائس ارسال کی جس کی روشنی میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے کے روز دوپہر12بجے طلب کیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے پشاور سے سینٹ کی جنرل نشست کے امیدوار و وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے خیبر پختونخواہ اسمبلی سے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں۔

Leave a Comment