Breaking News

یوسف رضا گیلانی کی کامیابی زیادہ دیر نہ رہ سکی ۔۔۔ بُری خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے5 ووٹوں سے حفیظ شیخ کو شکست دی، یوسف رضا گیلانی کو 169 اور تحریک انصاف کے حفیظ شیخ کو164 ملے، الیکشن میں 6 ووٹ مسترد ہوگئے ہیں ، آج سینیٹ کی 37 نشستوں پر الیکشن ہوا جس کے لیے پولنگ کا عمل صبح 9 بجے شروع ہوا۔

پولنگ کا عمل 5 بجے تک جاری رہا۔ سینیٹ انتخابات کے لیے قومی اور تین صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ ہوئی۔ پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔ قومی اسمبلی کے 341 اراکین میں سے 340 نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا جب کہ جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدلااکبر چترالی نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔این اے 75 ڈسکہ سے کوئی ممبر قومی اسمبلی میں نہیں ہے کیونکہ یہاں پر الیکشن کمیشن نے دوبارہ انتخابات کااعلان کر رکھا ہے۔ اسلام آباد کی 2، سندھ کی 11، خیبرپختونخوا کی 12 اور بلوچستان کی 12 نشستوں پر پولنگ ہوئی۔ صوبوں کی نشستوں پر ارکان صوبائی اسمبلی نے ووٹ ڈالا۔ جبکہ اسلام آباد کی 2 نشستوں پر ارکان قومی اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کیا۔ اسلام آباد کی جنرل نشست پر پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے یوسف رضا گیلانی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا، اب کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے، سینیٹ الیکشن کے نتائج کے مطابق سینیٹ انتخابات میں یوسف رضا گیلانی نے حفیظ شیخ کو شکست دے دی ہے، یوسف رضا گیلانی سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔ جبکہ یوسف رضا گیلانی کے لئے بُری خبر آ گئی ہے وزیر اعطم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے نتیجے کو چیلنج کریں گے۔

About admin

Check Also

تم مجھے جانتے نہیں ہو ؟؟؟ وزیر اعظم نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ فروخت کرنے والے 2 ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حالیہ سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *