اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج سینٹ کا دنگل سج چکا ہے حفیظ شیخ حکومت جب کہ یوسف رجا گیلانی پی دی ایم کے امیدوار ہیں اپوزیشن ممبران پورے کرکے بھی یوسف رضا گیلانی کی سیٹ نہیں جیت سکتی۔ ہر پیشی پر کہا جاتا ہے آصف زرداری بہت بیمار ہیں عدالت نہیں آسکتے۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے لیے وہ سندھ سے پنجاب آئے، پیپلزپارٹی سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کی سیٹ کیوں چاہتی ہے، ایسا کیا طریقہ اپنایا جائے گا کہ یوسف رضا گیلانی کی سیٹ جیتیں گے، ہارس ٹریڈنگ کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں رہ جاتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نےشروع سےکہا ہے کہ سینیٹ الیکشن اوپن ہوں، پارٹی کو پتہ ہونا چاہیےکون ممبر کس کو ووٹ دے رہا ہے، شبلی فراز الیکشن لڑ رہے ہیں بھاری اکثریت سےجیت جائیں گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کےفیصلےپرمن وعن عمل کرناچاہیے، الیکشن کمیشن کوکہاہےجوبھی سہولت چاہیے حکومت تیارہے، الیکشن کمیشن کوجیسی بھی ٹیکنالوجی چاہیےفراہم کر سکتے ہیں،ہمارےپاس تمام ٹیکنالوجی موجود ہے الیکشن کمیشن کودےسکتےہیں، ٹیکنالوجی100فیصد میسر ہے،شفاف الیکشن ضروری ہیں، ہم چاہتےہیں ایسےانتخابات ہوں جن پرکوئی انگلی نہ اٹھائے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ میں کیاہواسب نےصورتحال دیکھی ہے، کل ہمارےممبران نےپریس کانفرنس میں کہا3ایم پی ایزکواغواکیاگیا، الیکشن کو شفاف بنانا بھی الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، امیدہےالیکشن کمیشن سندھ میں ہونےوالےواقعات کا نوٹس لےگا، امید ہےسندھ میں واقعات پرانکوائری کمیشن تشکیل دیا جائیگا، الیکشن کمیشن کو شفافیت کےلیےتمام تر اقدامات اٹھانے چاہئیں۔