بریکنگ نیوز:55 سال کے ڈی ایس پی نے 19 سالہ لیڈی کانسٹیبل سے شادی کرلی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دل تو پاگل ہے دل دیوانہ ہے۔۔۔ انسان کا دل اگر جوان ہے تو عمر کا عمل دخل کچھ بھی اہمیت نہیں رکھتا ایسا ہی ایک واقعہ اب سامنے آیا ہے۔ پنجاب کے ضلع نارووال میں 55 سالہ ڈپٹی سپریٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی ) نے نئی بھرتی ہونے والی 19 سالہ لیڈی کانسٹیبل سے شادی کرلی۔

ڈی ایس پی نارووال صابر چٹھہ نے سوہاوہ سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ لیڈی کانسٹیبل اقرا سے شادی کرلی۔  قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ  جیسے ہی اقرا پولیس میں بھرتی ہوئی تو اس کو دیکھتے ہی ڈی ایس پی صابر اس کی محبت میں گرفتار ہوگئے اور بلا تاخیر شادی کرلی۔ سوشل میڈیا پر ڈی ایس پی اور کانسٹیبل کی شادی کے خوب چرچے ہو رہے ہیں ، بعض لوگ اس شادی کا یہ کہہ کر دفاع کر رہے ہیں کہ دونوں نے نکاح کیا ہے جبکہ کچھ سوشل میڈیا صارفین عمر کے فرق کی وجہ سے ڈی ایس پی کو تنقید کا نشانہ  بنا رہے ہیں۔ دوسری جانب  بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے کی ہم شکل پاکستانی بلاگر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے، پاکستانی لڑکی آمنہ عمران ایشوریا رائے سے اس قدر ملتی ہیں کہ کوئی بھی باآسانی انہیں ایشوریا سمجھ کر دھوکہ کھاجائے گا،  آمنہ عمران در اصل بیوٹی بلاگر ہیں جن کے انسٹاگرام پر تقریباً چھ ہزار سے زائد فالورز ہیں۔ آمنہ عمران نے اپنے انسٹاگرام پیج پر جو تصاویر لگائیں، ان میں وہ ہو بہو بھارتی اداکارہ کی طرح نظر آرہی ہیں، اس کے علاوہ بلاگر آمنہ ایشوریا رائے کے گانوں پر ٹک ٹک ویڈیوز بناکر بھی پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔

Leave a Comment