شاہد آفریدی نے بیگم کے ساتھ محبت کی لازوال کہانی مداعوں کے ساتھ شیئر کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دنیائے کرکٹ کے سابقہ جارح مزاج بلے باز شاہد آفریدی ساری دنیا میں بہت شہرت کے حامل ہیں ۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بیوی کے ساتھ محبت کی کہانی سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے پہلی بار اپنی اہلیہ نادیہ کی تصویر دیکھی ۔

تو انہیں وہ پسند نہیں آئی کیونکہ ان کی بیوی کافی میک اپ کئے ہوئے تھیں لیکن جب اہلیہ کو میک اپ کے بغیر تصویر میں دیکھا تو وہ مطمئن ہوگئے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی شادی مکمل طور پر روایتی ارینج میرج ہے جس میں آفریدی نے پہلی بار اپنی اہلیہ کو اپنی شادی پر ہی دیکھا۔ آفریدی نے یہ بھی بتایا کہ بیوی کو راضی کرنا بہت مشکل ہے ، کیوں کہ ان کے بہت ساری خواتین مداح ہیں جس ان کی بیوی اکثر جلن کا شکار ہو جاتی ہیں۔ یاد رہے کہ شاہد آفریدی اور نادیہ کی شادی 2000ء میں ہوئی تھی اور ان کی 5 بیٹیاں عجوی ،عنشاء، اقصی ، اسمارا اور عروہ ہیں۔ دوسری جانب عُذیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ سامنے آتے ہی معروف امریکی بلاگر سنتھیا ڈی رچی نے بھی انٹری مار دی ہے اور شرمیلا فاروقی اور فریال تالپور سمیت مختلف رہنماؤں کی عزیر بلوچ کے ساتھ تصاویر شیئر کر دی ہیں۔ اپنے پیغام میں سنتھیا ڈی رچی کا کہنا ہے کہ ’’ زرداری فیملی اور پیپلز پارٹی کی جانب سے یہ دعوی کیا کہ وہ عزیر بلوچ کو نہیں جانتے ، نہیں؟ کچھ تصاویر جو سندھ کے عوام کی زمینی حقائق کو دیکھنے میں بہت مددگار ثابت ہونگی، جے آئی ٹی کی رپورٹ میں چند سال لگے لیکن یہ پڑھنے کے لئے یقیناً کافی ہے۔

Leave a Comment