Breaking News

سینیٹ الیکشن سے 2 روز قبل تحریک انصاف کے کیمپ میں کھلبلی، 3 اراکین اسمبلی غائب ہوگئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ 3 مارچ کو سینٹ الیکشن ہونے جا رہا ہے جس میں سب سے بڑا دنگل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لگے گا یہاں پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا مقابلہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کے ساتھ ہے تاہم الیکشن سے قبل تحریک انصاف کے تین ارکان لاپتہ ہو گئے ہیں۔

تحریک انصاف نے سندھ حکومت پر 3 ارکان اسمبلی کے اغوا کا الزام عائد کردیا ہے، پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان نے کہا کہ اراکین اسمبلی سے ہمارا رابطہ نہیں ہو رہا ہے، اگر کسی کو نقصان پہنچا تو سندھ حکومت ذمہ دار ہوگی، صورتحال سے پولیس کو آگاہ کردیا ہے، آج آصف زرداری کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ انہوں نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اراکین اسمبلی سے ہمارا رابطہ نہیں ہو رہا ہے۔ سینیٹ کے پچھلے الیکشن میں لوگوں کے ضمیر خریدے گئے۔ اب جو ضمیر بیچے گا کم سے کم اس کا پتہ چل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج آصف زرداری کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ ہمارے اراکین کو فون کرکے دھمکایا جارہا ہے۔ ہم نے پولیس کو بھی اس معاملے سے آگاہ کردیا ہے۔ ہمارے ایک رکن اسمبلی کریم بخش گبول کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ میں کریم بخش گبول پر یقین ہے وہ اپنی وفاداری نہیں بیچ سکتا۔ اس وقت صوبہ سندھ میں صورتحال بہت خراب ہے۔ ہمیں خطرہ ہے اگر کسی کو نقصان پہنچا تو سندھ حکومت ذمہ دار ہوگی۔ایم پی ایز کی آخری لوکیشن الگ الگ علاقوں کی آرہی ہے۔ لاپتا ایم پی ایز کے اہلخانہ بھی پریشان ہیں، ہمارے ایم پی اے راجا اظہر اور دیگر کو بھی پریشان کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم کو بھی صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔واضح رہے سپریم کورٹ آف پاکستان نے سینیٹ الیکشن میں اوپن بیلٹ سے متعلق رائے دی ہے کہ سینیٹ انتخابات خفیہ ہی ہوں گے۔

About admin

Check Also

تم مجھے جانتے نہیں ہو ؟؟؟ وزیر اعظم نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ فروخت کرنے والے 2 ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حالیہ سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *