Breaking News

حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی ، کامران خاں نے بڑی خبر بریک کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر صحافی کامران خان کا کہنا ہے کہ سینٹ الیکشن سے چند روز قبل پنجاب میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی دو سال بعد رہائی بڑا سیاسی واقعہ ہے اس سے ن لیگی سیاست پر دورس اثرات ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز کی رہائی پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  رد عمل دیتے ہوئے  سینئر صحافی کامران خان کا کہنا تھا۔

کہ ’’سینٹ الیکشن سے چند روز قبل حمزہ شہباز کی دو سال بعد رہائی بڑا سیاسی واقعہ ہے ن لیگی سیاست پر دورس اثرات ہوں گے پنجاب سیاست کی نوک پلک حمزہ مریم بی بی سے کہیں زیادہ سمجھتے ہیں مریم بی بی نواز شریف صاحب کے برعکس والد محترم شہباز شریف کی طرح اسٹیبلشمنٹ سے مخاصمت نہیں قربت رکھتے ہیں‘‘۔ حمزہ کی رہائی حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔ دوسری جانب سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی ایک مہرے کے طور پر استعمال ہو رہے ہیں، ان کا نہ جیتنا کوئی عجوبہ نہیں ہوگا۔ پی ڈی ایم میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی اکثریتی جماعتیں ہیں لیکن پھر بھی مولانا فضل الرحمان اپوزیشن اتحاد کے سربراہ ہیں۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی والے مولانا کے پیچھے منہ بنا کر کھڑے ہوتے ہیں۔ سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو فتح دلوانے کیلئے بوریوں کے منہ کھول دیے گئے ہیں، لیکن حتمی فیصلہ تو 3 مارچ کو ہی ہوگا۔

About admin

Check Also

تم مجھے جانتے نہیں ہو ؟؟؟ وزیر اعظم نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ فروخت کرنے والے 2 ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حالیہ سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *