اسلام آباد(نیو ڈیسک) آج کل پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کافی دباؤ کا شکار جا رہی ہے جس کی بڑی وجہ مختلف حلقوں کی جانب سے مائنس ون کی باتیں بتائی جا رہی ہیں تاہم ان حالات میں ایک ایسے رکن اسمبلی نے تحریک انصاف میں انٹری دے ماری ہے کہ کھلاڑیوں کے مرجھائے ہوئے چہرے کھل اُٹھے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پہلوانوں کے شہرگجرانوالہ میں پاکستان تحریک انصاف کی ایک بڑی پُروقار تقریب، مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی شرکت، شرکاء لیگی رہنماء کو دیکھ کر حیران، تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے لیگی رہنماء کا پرتپاک استقبال، روایتی ٹوپی اور گلے میں مفلر پہنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں تحریک انصاف ٹائیگر فورس کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عثمان ڈار سمیت مقامی رہنماء شریک تھے، تقریب میں ہزاروں کی تعداد میں تحریک انصاف کے ورکر بھی موجود تھے کہ اچانک تقریب میں مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ سے منتخب ہونے والے رُکن اسمبلی اشرف علی انصاری آگئے، لیگی ایم پی اے کو دیکھتے ہی تقریب کے شرکاء اور حاضرین حیران رہ گئے۔ اس موقع پر اشرف انصاری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ پرمنتخب ہوا،عمران خان کے اچھے اقدام پر ان کا ساتھ دوں گا،اقوام متحدہ میں تقریر کے بعد عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں،اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمران خان کا ساتھ دیا،عمران خان اپنے نظریے سے ہٹ گئے تو ساتھ چھوڑ دیں گے۔ اس موقع پر تقریب کے مہمانِ خصوصی عثمان ڈار نے لیگی ایم پی اے کو ٹائیگرفورس کی جیکٹ اورکیپ پہنائی اور انکو ویلکم کہا۔