سینٹ انتخابات سے قبل ن لیگ کو کمر توڑ دھچکا! اہم رہنما تحریک انصاف میں شامل ہو گیا، کھلاڑیوں میں جشن

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینٹ الیکشن قریب آتے ہی سیاسی ماحول خاصا گرم ہو چکا ہے تمام سیاسی جماعتیں 3 مارچ کے معرکے کے لئے جوڑ توڑ میں مصروف ہیں ایسے میں ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ بھی کی جا رہی ہے جبکہ تحریک انصاف نے ن لیگ کی بڑی وکٹ گرا دی ہے ۔

کوٹلی سے مسلم لیگ نواز کے سابق امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی اور مرکزی رہنما ملک یوسف ایڈووکیٹ کا نون لیگ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اظہارِ اعتماد کیساتھ تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ۔اس سے قبل ہجیرہ سے مسلم لیگ نواز کے مرکزی نائب صدر سردار ارزش نے آلِ شریف سے اپنی سیاسی راہیں جدا کیں ۔ چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے اسلام آباد میں خصوصی ملاقات کی جس میں رکن قومی اسمبلی امجد علی خان اور تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری بھی موجود تھے آزاد جموں و کشمیر پارلیمانی بورڈ کے اراکین راجہ منصور اور قیوم نیازی سمیت دیگر بھی ملاقات میں شریک تھے ۔ سابق رہنما مسلم نواز نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور اہلِ کشمیر کیلئے انکے ویڑن پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں، اپنے دورِ اقتدار میں اہلِ کشمیر کو شریف خاندان کی ظالم مودی سے قربتوں کے علاوہ کچھ میسر نہ آیا۔ ملک یوسف ایڈووکیٹ نے کہاکہ بطور وزیراعظم نواز شریف نے حریت قیادت سے قطع تعلقی کرتے ہوئے مودی کے دوستوں سے روابط بڑھائے، شریف خاندان نے ذاتی کاروبار میں وسعت پر کشمیر و اہلِ کشمیر کے مستقبل کو قربان کیا، وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر تاریخی انداز میں زندہ کیا ہے۔

About admin

Check Also

ن لیگ ہِل گئی! اہم رہنماء نے استعفیٰ دے دیا، حکومت کے نمبر کم ہونے لگے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تحت تحریک انصاف کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *