مسلسل 2میچوں میں شکست، تنویر احمد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو ذمے دارقرار دیدیا

 کراچی(آئی این پی) سابق ٹیسٹ کرکٹر تنویر احمد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو پی ایس ایل سکس کے گذشتہ دو میچز میں ہونے والی شکست کا ذمے دار ٹھرایا ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر تنویر احمد نے کہا کہ پی ایس ایل سکس کے چوتھے میچ میں لاہور قلندر کے ہاتھوں کوئٹہ کی شکست کے
ذمے دار ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ہیں۔

تنویر احمد نے کہا کہ جب کوئٹہ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 178 رنز کا ٹارگٹ سیٹ کیا تو کپتان کو اندازہ ہوجانا چاہیئے تھا کہ بولرز کو مار پڑے گی، اور وہی ہوا، لاہور قلندرز کے بلے بازوں کے ہاتھوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز کی پٹائی پر سرفراز احمد کبھی سر پر ہاتھ رکھ رہے تھے تو کھبی بولرز کے پاس جاکر انہیں ڈانتے رہے، اس طرح کا رویہ ہوگا تو بولرز کو اعتماد کہاں سے حاصل ہوگا۔
سابق کرکٹر تنویر احمد کا کہنا تھا کہ جو باتیں میں نے کہی کمنٹری کے دوران بھی سرفراز کے اسی رویئے پر بات کی جارہی تھی۔سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے میچ کے دوران سرفراز کے تاثرات کو ان کی عادت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب سرفراز قومی ٹیم کے کپتان تھے تو وہ اسی طرح کے ردعمل کا اظہار
کرتے تھے، یہ ان کا فطری عمل ہے۔

سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے کہا کہ جب سے پی ایس ایل دبئی سے کراچی منتقل ہوا ہے تو پرفارمنس کے لحاظ سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور کی جگہ لے لی ہے، لاہور قلندرز کی ٹیم میں حفیظ کی شمولیت نے ٹیم میں بہتری پیدا کردی ہے، یہی نہیں لاہور قلندرز اپنی ماضی کی غلطیوں کو دوبارہ نہیں دہرارہی ہے۔

About admin

Check Also

ایشیا کپ 2023 کدھر ہوگا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایشیا کپ 2023 کدھر ہو گا؟ فیصلہ ہو گیا ہندوستانی میڈیا یہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *