Breaking News

سیاسی جوڑ توڑ کے ماہر جہانگیر ترین کی چھٹی! پی ٹی آئی کا بڑا فیصلہ، نیا کھلاڑی میدان میں اُتار دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کہتے ہیں کہ سیاست کے کھیل نرالے ، ایک وقت تھا کہ جب پاکستان تحریک انصاف میں جہانگیر ترین کا طوطی بولتا تھا مگر شوگر اسکینڈل نے حالات کو بدل کر رکھ دیا اور حالات یکسر تبدیل ہو گئے ۔اب  سیاسی جوڑ توڑ کے ماہر جہانگیر ترین منظر عام سے آؤٹ ہو گئے ہیں۔

 

جس کے بعد پی ٹی آئی نے اپنا نیا کھلاڑی میدان میں اُتار کر ٹاسک سونپ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور کو پی ٹی آئی میں جہانگیر ترین جتنی ہی اہمیت دی جانے لگی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سینیٹ الیکشن کے لیے سیاسی جوڑ توڑ کے لیے چودھری سرور کا انتخاب وزیر اعظم عمران خان نے خود کیا اور خود وزیراعظم بھی انہیں سینیٹ الیکشن کے جوڑ توڑ سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی جانب سے الزامات کے بعد سنٹرل جیل کراچی کی انتظامیہ نے سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کردی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حلیم عادل شیخ جیل پولیس کے اہلکاروں کے ہمراہ جیل میں داخل ہوئے اور چند ہی سیکنڈ بعد اہلکاروں کے ہمراہ واپس بھاگتے ہوئے نظر آئے۔ نجی  ٹی وی اب تک نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ جیل میں بعض قیدیوں نے حلیم عادل شیخ پر ہاتھ اٹھایا لیکن حالات خراب ہونے سے پہلے ہی انہیں اہلکاروں نے  بحفاظت وہاں سے نکال لیا۔ جیل میں حلیم عادل شیخ اور  وزیر اعظم عمران خان کے خلاف  نعرے بازی بھی کی گئی۔

About admin

Check Also

تم مجھے جانتے نہیں ہو ؟؟؟ وزیر اعظم نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ فروخت کرنے والے 2 ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حالیہ سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *