Breaking News

اب آپ کا بل جمع نہیں ہو گا کیونکہ ۔۔۔ شہر کے مختلف بینکوں کا بل وصول کرنے سے انکار ، حکومت نے نئی شرط عائد کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مہنگی بجلی کے ہاتھوں تنگ عوام کے لئے ایک اور پریشانی آن کھڑی ہوئی ہے جب شہر کے مختلف بینکوں نے لیسکو کے صارفین سے بجلی کے بل وصول کرنے کے انکار کر دیا، بلوں پر قومی شناختی کارڈ اور موبائل نمبر درج نہ ہونے پر بل جمع نہیں ہو رہے۔

تفصیلات کے مطابق  بلوں پر شائع ہونے والے صارف کا قومی شناختی کارڈ نمبر لازمی قرار دیدیا گیاہے تاہم لیسکو کے لاکھوں صارفین نے سالہا سال سے بجلی کے کنکشن لے رکھے ہیں،کنکشن لینے کے بعد صارفین نے اپنے نام پر بلوں کو منتقل نہیں کروایا،کنکشن منتقل نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو بلوں کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ لیسکو نے وفاقی حکومت کی ہدایت پر بجلی کے بلوں پر قومی شناختی کارڈ نمبر لینے کی ہدایت کی تھی، قومی شناختی کارڈ نمبر کیساتھ ساتھ موبائل نمبر لینا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے، اس لئے قومی شناختی کارڈ اور موبائل نمبر نہ ہونے پر بل جمع نہیں ہو سکیں گے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی نے الزام عائد کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے لیے سیف اللہ ابڑو کا ٹکٹ 35 کروڑ روپے میں بکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ارشد شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ، جس میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی ایک جگہ بیٹھے بات کر رہے ہیں ، جس میں انہوں نے کہا کہ تین چار لوگ بیٹھ کر اپنے من پسند لوگوں کو سینیٹ الیکشن کے لیے ٹکٹیں دیں ، سیف اللہ ابڑو اس قابل نہیں ہے کہ میں اس کا ذکر بھی کروں ، لیکن یہ ٹکٹ 35کروڑ روپے میں بکا ہے۔

About admin

Check Also

ن لیگ ہِل گئی! اہم رہنماء نے استعفیٰ دے دیا، حکومت کے نمبر کم ہونے لگے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تحت تحریک انصاف کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *