Breaking News

سینیٹ انتخابات سے قبل (ن) لیگ کو شدید دھچکا! پارٹی قیادت کے طوطے اڑ گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینٹ الیکشن سر پر آن پہنچا ہے اور تمام جماعتیں سینٹ الیکشن میں کامیابی کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں اس دران ڈسکہ الیکشن کا فیصلہ بھی کسی وقت متوقع ہے جب کہ سینٹ الیکشن سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کو ایک بڑا جھٹکا لگ گیا پے۔

رکن قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا کورونا میں مبتلا ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کے ایم این اے محسن شاہنواز رانجھا کی طبیعت خراب تھی جس پر انہوں نے کورونا ٹیسٹ کرایا،ٹیسٹ رپورٹ میں رکن قومی اسمبلی میں کورونا کی تصدیق ہو گئی،محسن رانجھا نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا اورعوام سے دعاﺅں کی اپیل کی ہے۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ کی تبدیلی پرغورشروع کردیا ہے جبکہ وزرا کی جانب سے سندھ حکومت سے نہ ڈرنے والے کو آئی جی لگانے کا مطالبہ سامنے آیا۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کے معاملے کے بعد آئی جی سندھ کی تبدیلی کا مطالبہ زور پکڑگیا ، وفاقی حکومت نےآئی جی سندھ کی تبدیلی پرغورشروع کردیا ہے اور اس سلسلے میں وفاقی وزرا سمیت پی ٹی آئی ارکان اسمبلی میں مشاورت جاری ہے۔ سندھ میں اکیس گریڈ کا افسر آئی جی لگانے اور کے پی، پنجاب کےافسر کوآئی جی سندھ بنانے پرغور کیا جا رہا ہے ، سندھ حکومت سے نہ ڈرنے والے کو آئی جی لگانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔

About admin

Check Also

ن لیگ ہِل گئی! اہم رہنماء نے استعفیٰ دے دیا، حکومت کے نمبر کم ہونے لگے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تحت تحریک انصاف کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *