بارشیں ہی بارشیں ۔۔۔!!!آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کا موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ہے۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوااورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ شام /رات میں چند مقامات پر ہلکی بارش/ برفباری ہوئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش/ برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔رپورٹ کے مطابق کل اتوار اور آج سوموار کو اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھائی رہی۔دوسری جانب معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے سینیٹر بننے کے لیے سرکاری پلاٹ پر ووٹ ٹرانسفر کروایا۔معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ پیپلزپارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے سینیٹر بننے کیلئے سندھ میں اپنا ووٹ ٹرانسفر کروایا، جس پتے پر انہوں نے ووٹ ٹرانسفرکروایا وہ سرکاری پلاٹ ہے جو خالی ہے۔شہباز گل نے کہا کہ سرکاری پلاٹ کے ایڈریس پر ووٹ ٹرانسفر نہیں ہوتا، ان کو بچانے کے لیے ایک ڈی جی صاحب ایم پی پیز کو ریکارڈ مہیا نہیںکررہے، یہ سارے ہی جعلی ہیں۔دوسری جانب رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے کہا کہ پلوشہ خان نے گھر کا ایڈریس گلستان جوہر بلاک 3 کا دیا ہے، انہوں نے جو گھر کا ایڈریس دیا وہاں گھر ہی نہیں خالی پلاٹ ہے، پلوشہ نے سندھ ووٹ منتقل کرنے میں پیپلزپارٹی نے حیران کردیا۔

Leave a Comment